صحافی رحمت اللہ نیک زاد کو گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جو افسوس ناک ہے۔اکرام الدین سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ
کابل(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صوبے غزنی میں صحافی رحمت اللہ نیک زاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا غیر ملکی خبررساں ادارے گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے غزنی میں صحافی رحمت اللہ نیک زاد کو گھر کے قریب سائلنسر لگی پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا رحمت اللہ نیک زاد صوبائی جرنلسٹ یونین کے سربراہ تھے، وہ خبر رساں ادارے ایسوسی اینڈ پریس سے منسلک تھے غزنی پولیس کا کہنا ہے کہ رحمت اللہ نیک زاد کو گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں،واقعے کی تحقیقات جاری ہیں طالبان نے ایک بیان میں غزنی کے صحافی پر حملے ملوث ہونے کی تردید کی ہے افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ دوماہ کے دوران ملک میں 5 صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے،جن میں فردین امینی، یماسیاوش، الیاس داعی، ملالہ مائیوند، شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں صحافیوں کی عالمی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن اور مقامی صحافیوں نے حکومتِ افغانستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ حالیہ حملوں کی تحقیقات کرائیں جس سے ملک میں متعدد صحافی ہلاک ہوئے جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے عہدیداران کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کے خلاف حملوں کی تحقیقات میں عدم پیش رفت سے آزادی صحافت کو شدید نقصان پہنچے گا۔