خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

Spread the love

الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خواہ شریف اللہ نے اپنے دفتر میں ان سے حلف لیا۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم اور صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ کی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا الیکشن ایکٹ2017 کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر،خیبر پختونخوا جناب شریف اللہ نے اپنے دفتر میں اُن سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا ہارون خان شینواری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان انتخابات جو کہ 19فروری 2021 کو ہوں گے، کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران کی تقرری کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔جس کے مطابق این اے 45 کرم کے لئے ریجنل الیکشن کمشنر، مردان خورشید عالم کو بطور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، ڈی آئی خان حیات اللہ جان کو ریٹرنگ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر، تحصیل لوئیر کرم حامد خان، اور اسسٹنٹ ڈی ای او اپر کرم کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران جبکہ پی کے 63نونشہرہ کے ضمنی انتخاب کے لئے ریجنل الیکشن کمشنر پشاور فضل حکیم کو بطورڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر صوابی رحم زادہ کو ریٹرننگ آفیسر، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فرقان اشرف اور ڈپٹی ڈی ای او نوشہرہ عبدالرحمان کو اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران مقرر کیا ہے صوبائی الیکشن کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران اس ضمنی انتخابات کو غیر جانبدارانہ، شفاف اور آزادانہ طور پر منعقد کرانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں انہوں نے ڈی آر اوز کو ہدایت کی۔ کہ انتخابات کو خوشگوار ماحول اور پرامن انداز میں کرانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت ضلعی انتطامیہ سے مسلسل رابطہ رکھیں۔اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنائیں واضح رہے۔کہ الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران اپنے ریٹرنگ افسران سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے یاد رہے۔کہ ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول کے مطابق ریٹرنگ افسران 24دسمبر 2020کو پبلک نو ٹس جاری کریں گے۔ 25 تا 30 دسمبر 2020 کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔31 دسمبر 2020 کو امیدواروں کے نام شائع کئے جائینگے۔ان کاغذات کی جانچ پڑتال 6 جنوری 2021 تک ہوگی کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 11جنوری2021 تک داخل کی جاسکیں گے اور اپیلیٹ ٹرائیبونل ان اپیلوں پر فیصلہ 18جنوری تک کریگا اور امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی20جنوری تک واپس لے سکیں گے اور اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی، 21 جنوری کو اُمیدواروں کو نشانات الاٹ کئے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں