محروم طبقوں کو معاشرے کا باوقار حصہ بنانا مسلم ہینڈز کا مشن ھے, سید ضیاء النور

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار ) انسانی خدمت سیاست سے برتر مقام رکھتی ھے.محروم طبقوں کو معاشرے کا باوقار حصہ بنانا مسلم ہینڈز کا مشن ھے.ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان سید ضیاء النور نے سماجی کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کردار کی عظمت سوشل ورکر کا سرمایہ حیات ہوتی ہے اور طبقاتی لسانی عالاقائی تفریق کو بالائے طاق رکھ کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے سماجی کارکنان روشن ستاروں کی مانند ہیں اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان ستاروں سے ضیاء حاصل کرنی چاہیے. مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس کے پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی اور گوجرنوالہ ڈویژن کے ایریا منیجر رانا عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسائل کے انبار کو عزم کی پختگی کے ساتھ عبور کرنے کا حوصلہ ہی ھماری کامیابی ہے.پبلک ریلیشن آفیسر طارق جاوید ملک نے کہا کہ ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں زہر تعلیم سٹوڈنٹس کو مثالی ماحول میں جدید علوم سے آراستہ کرکے معاشرے کا باوقار حصہ بنانے کے مشن میں مثبت سوچ کے حامل انسان دوست مخیر معاونین مسلم ہینڈز کے دست و بازو ہیں اور تمام صاحب ثروت طبقات کی معاشرتی انسانی مذہبی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ مالک کائنات کی عطا کردہ نعمتوں کو ضرورت مند طبقات تک پہنچانے میں مسلم ہینڈز کا ساتھ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں