جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر فضل الحق(فضلی) سابق صدر ڈسٹرکٹ جہلم پریس کلب عرفان الحق کے والد گزشتہ روز انتقال کرگئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر فضل الحق(فضلی) سابق صدر ڈسٹرکٹ جہلم پریس کلب عرفان الحق کے والد گزشتہ روز انتقال کرگئے ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں بالا بھٹیال میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی،رفاحی، کارروباری،مذہبی، صحافتی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات ڈاکٹر فضل الحق(فضلی) سابق صدر ڈسٹرکٹ جہلم پریس کلب عرفان الحق، افتخارالحق کے والد محترم گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز انکے آبائی گاؤں بالا بھٹیال میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، سابق ناظم چوہدری فوق شیر باز، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین آف گھرمالہ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری قربان حسین، معروف مذہبی رہنما سید خلیل حسین کاظمی، مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد عارف،صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر طارق دول، معروف کارروباری شخصیت شاہد رسول ڈار، معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی عمران اسلم مغل، میاں نعیم بشیر، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری وجاہت وسیم، سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، سابق جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا عامرکیانی، مرزاکفیل بیگ کیفی، رانا نویدالحسن، عبدالباسط مجاہدسمیت ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں