کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر، اسسٹنٹ کمشنر گلگت

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹڑیٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں شہر کی صفائی، ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے کمپنی کا فعال ہونا لازم ہے کیونکہ صفائی کے بعد جمع ہونے والا کوڑا کرکٹ کی بروقت سائٹ پر لیجانے کی زمہ داری کمپنی کی ہے اس کام کو احسن انداز میں کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسران اور سپروائزر کی اہم زمہ داری ہے گلگت شہر صوبے کا دارالخلافہ ہونے کیوجہ سے یہاں پر عوام اور گاڑیوں کی بہت زیادہ رش ہے جسکی وجہ سے صفائی میں مشکلات بھی درپیش ہیں مگر ہماری کوشش ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی بلدیہ عظمیٰ گلگت کے معاونت سے مشکل احداف کوبھی احسن انداز میں مکمل کریں، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی غفلت برداشت نہیں کرونگا اور نہ ہی غیر زمہ داری قابل برداشت ہوگی اچھا کام کرنے والے سٹاف کی حوصلہ افزائی بھی کیجائے گی، ملازمین کے جانب سے بغیر بتائے غیر حاضری بھی جرم ہے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کامیابی کا انحصار کنٹرول روم کے جانب سے بہتر کارکردگی پر منحصر ہے مجھے خوشی ہے کہ چیف کوآرڈینیشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین کی نگرانی میں آئے روز بہتری کی جانب گامزن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا مین کنٹرول روم کے دورے کے موقع پرCCO بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیف الدین سیف، سپر وائرز مجاہد حسین، سمیت دیگر اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زمہ داروں کو سختی کے ساتھ تاکید کرتے ہوئے کہا، کام میں غفلت ناقابل برداشت اورقابل سزا جر م ہے ہم چاہتے ہیں کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہر میں اپنا مقام بنائے، تاجر برادری کے ساتھ ملکر صفائی ستھرائی کیلئے بہترتجاویز مرتب کئے جائے تاکہ وقت کے ساتھ کام میں بہتری اور نئی جہدملیط، اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا مین کنٹرول روم کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ڈی ایم اوز، سپر وائزرز اور سینٹری اہلکاروں کے زمہ داریوں کے حوالے سے آگا ہ کیا، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کے جانب سے شہر کی صفائی ستھرائی میں بہتری کیلئے کام میں تیز ی لائی ہے علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کے مشکلات اور درینہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقینی دہانی کرائی، شہرکی صفائی میں ہی خوبصورتی پنہاں ہے صفائی پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں