پاکستانی نژاد واجد خان ’ہاؤس آف لارڈز‘ کے رکن تعینات

Spread the love

مانچسٹر: ( چودھری عارف پندھیر )۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد واجد خان ہاؤس آف لارڈز کے رکن تعینات ہوگئے، ملکہ برطانیہ نے واجد خان کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ملکہ برطانیہ نے پاکستانی نژاد واجد خان کو ہاؤس آف لارڈز کا رکن تعینات کرنے کی منظوری دے دی، واجد خان لنکا شائر کے علاقے برنلے سے رکن ہاؤس آف لارڈز تعینات ہوئے۔

واجد خان بطور رکن یورپین پارلیمنٹ بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، انہیں اپوزیشن کے سب سے کم عمر لارڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا، ان کا تعلق پاکستان کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں سے ہے ۔

واضح رہے کہ واجد خان رواں برس مئی میں میئر آف برنلے منتخب ہوئے تھے ، انہیں برنلے کے سب سے کم عمر میئر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

راچڈیل کے ڈپٹی مئیر عاصم رشید ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان سابق مئیر اولڈھم کونسلر عتیق الرحمن خوش آمدید گروپ کی چئیر پرسن نائلہ شریف نوجوان بزنس مین نبیل جاوید پریس کلب آف پاکستان رجسٹرڈ کے صدر چودھری عارف پندھیر چئیرمین اعجاز افضل سیکرٹری صابرہ ناہید چودھری ایگزیکٹو چودھری یوسف -شکیل قمر -جنرل سیکرٹری چودھری محمود آصغر -سینئر نائب صدر تاثیر چودھری -نائب صدر شوکت قریشی نے واجد خان کو ہاؤس آف لارڈز کا ممبر بننے پر دلی مبارکباد دی

یاد رہے کہ واجد خان اس سے قبل دو سال تک یورپین پارلیمنٹ کے رُکن رہ چکے ہیں اور وہ یورپین پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز اُٹھاتے رہے ہیں۔

کشمیریوں کی مؤثر آواز بننے پر اُنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائد اعظم سے بھی نوازا جا چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں