ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نےروہتاس فورٹ میں صفائی ستھرائی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے قلعہ کا تفصیلی دورہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +قیصر امجد مغل)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ثقافت و ورثہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکا ء سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع میں قائم تاریخی قلعہ روہتاس اور مذ ہبی عمارتوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام مکمل کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے، روہتاس فورٹ میں صفائی ستھرائی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے قلعہ کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے بتایا ہے کہ طلاقی گیٹ تا گردوارہ چوا صاحب تک واک وے بنایا جائے گا، جبکہ کشمیری گیٹ کے بھر بھی سیاحوں کے لئے واک وے بنایا جائے گا، سہیل گیٹ تا ٹلہ جوگیاں تک جیپ ٹریک بنانے کے لئے 40 ملین روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ جہلم قلعہ رہتاس میں قائم جنم استان ماتا کور صاحب کی بحالی کے لئے کام کیا جائے گا، روہتاس فورٹ میں صفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ انفارمیشن سینٹر، میوزم کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، واشرومز اور کنٹین کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔ ماتا کور صاحب کو کمپلیکس کی شکل میں تزئین و آرائش کے بعد پبلک کے لئے کھولا جائے گا۔ڈی سی جہلم نے جی ٹی روڈ پر قائم قلعہ رہتاس کے داخلی دروازے کو بھی جلد از جلد مکمل کروانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ جہلم میں قائم گردوارہ بھائی کرم سنگھ کی بحالی بھی جلد کی جا رہی ہے، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی/ پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی راجہ یاور کمال، فوکل پرسن برائے ٹوررزم جہلم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان، اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشا ہشام، نمائندہ رنجیت نگاڑہ مس رباب، نمائندہ جہلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن راجہ وقار، خالد سرور، ایس ڈی او جنگلات وقاص شاہ، نمائندہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ زاہد حسین اور دیگر افسران موجود تھے اجلاس میں ٹلہ جوگیاں پر قائم بابا گرو نانک کے فوٹ پرنٹس کو ٹریک بنانے بارے اور ٹور رزم کے مختلف پراجیکٹس بارے بات کی گئی، انہوں نے بتایا ہے کہ ٹلہ جوگیاں کے راستے کی تعمیر کی جائے گی، روہتاس کی صفائی اور ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے گا اور اسی طرح جہلم میں قائم گردوارہ بھائی کرم سنگھ کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں