اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے محکمہ برقیات کے ساتھ رابطے میں ہیں

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے محکمہ برقیات کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہسپتالوں میں بجلی کی ترسیل یقینی بنانے کے ساتھ غیر قانونی، اور سپیشل لائینوں کے خلاف جلد کریک ڈاون ہوگا ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ شہر میں بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے بھاری برقی آلات استعمال کرنے والوں کے خلاف روزانہ کاروائی کی جارہی ہے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، شہری مسائل پر جلد قابوں پالیں گے یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مجسٹریٹس، میٹ اور فوڈ انسپکٹرز کو ہدایات دیں کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر شہر ی مسائل کے حل کیلئے خود ساختہ مہنگائی اور گرانفروشی کے خلاف سخت کاروائیاں کریں تاکہ قیمتوں کے استحکام میں مدد مل سکے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی شہری حکومت کی زمہ داری ہے ترجمان شہری حکومت نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی بجلی، بھاری برقی آلات کے استعمال کرنے والے دکانداروں اور تاجروں، نان بائیوں، حمام سمیت دیگر افراد کے جانب سے بھاری برقی آلات استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے گی انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کی قیادت میں عوامی شکایات پر بجلی لوڈ شیڈ نگ کے باعث بننے والے عناصر کے خلاف روزانہ کاروائی کی جارہی ہے بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے محرکات کے خاتمے کیلئے آپریشنل کاروائیاں جاری ہے عوامی شکایات براہ راست درج کروادیں سماجی برائیوں کے خاتمے کے باعث بنیں، شہر ی حکومت کی زمہ داری ہے کہ عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے ہر اولین دستے کا کردار ادا کرے۔ خدمت کایہ سفر اسسٹنٹ کمشنرو ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی سربراہی میں جاری ہے

مظہر علی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن، اسسٹنٹ کمشنر گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بدھ 23 دسمبر 2020

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں