بلوچستان میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، سیکرٹری کھیل میر عمران گچکی

Spread the love

کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر) بلوچستان میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، میڈیا کھیل اور کھلاڑی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، میڈیا بلوچستان میں ہونے والے تمام سپورٹس ایونٹس کی کوریج کرے جس سے بلوچستان کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے آسکے اور بلوچستان کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے آئے، ان تعصرات کا اظہار سیکرٹری کھیل و آمور نوجوانان عمرآن گچکی نے میڈیا سپورٹس یوتھ کوریج ایسوسی ایشن (MSYCA) کے صدر سید طیب شاہ کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا، وفد میں مختلف نیوز چینلز اور اخبارات کے نمائندگان موجود تھے، جن میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شہیر لودھی، نائب صدر شہزاد شاہ، ارشد یوسفزئی، محمد غضنفر، بابر خان، محمد ارشاد، سید شاہ زیب شاہ و دیگر شامل تھے، سیکرٹری کھیل کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں میڈیا کی زریعے سپورٹس کو فروغ ملے گا، نئے نوجوانوں سپورٹس میں دلچسپی لیں گے اور کھیل ترقی کرے گا، کوئٹہ کے علاؤہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مقابلوں کو بھی کوریج ملنی چائیے جس سے بلوچستان کے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، مارچ میں بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کر رہے جس سے بلوچستان کے چھپے ہوا ٹیلنٹ کھل کر سامنے آئے گا، نیو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ہمیں میڈیا کی مدد بھی درکار ہوگی، بلوچستان حکومت سپورٹس کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، کوئٹہ میں فی میل فٹسال گراؤنڈ بنائے جارہا ہے وزیراعلی بلوچستان کے وژن کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سپورٹس کمپلیکس زیر تعمیر ہیں، جو 2021 تک مکمل کر لیے جائیں گے، کھیل اخوت بھائی چارے اور ڈسپلن کا درس دیتا ہے اور ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے قول پر عمل کرتے ہوئے ڈسپلن، اتحاد اور وفاداری کا خاص خیال رکھنا چاہئے انکا مزید کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے محکمہ کھیل کوئٹہ کے ساتھ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے محدود وسائل میں رہتے ہوئے توجہ دے رہا ہے بعد ازاں ایسوسی ایشن کے صدر سید طیب شاہ کا کہنا تھا کہ سپورٹس ایونٹس کی کوریج کر کے بلوچستان کے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے، جبکہ ایسوسی ایشن نے ملاقات کے اختتام پر سیکرٹری کھیل عمرآن گچکی کو ایسوسی ایشن کا پیٹرن بننے کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں