وزیر اعظم سستا ہاوسنگ سکیم

Spread the love

گلگت (پ ر) وزیر اعظم سستا ہاوسنگ سکیم، ضلعی انتظامیہ نے تیاریوں کا آغاز کردیا، AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے تحصیل آفس میں ون ونڈو آپریشن کنٹرول روم کا افتتاح کردیا، جہاں پر وزیر اعظم سستا ہاوسنگ سکیم کیلئے درکار تما م کاغذات بنائے جائیں گے یہ سہولت کم آمدنی والے شہریوں اور سرکاری ملازمین کیلئے حاصل ہوگا، ون ونڈو آپریشن کا قیام کا مقصد ایک ہی چھتری تلے وزیر اعظم سستا ہاوسنگ سکیم کیلئے درکار تما م کاغذات کی فراہمی شامل ہے ون ونڈو آپریشن کنٹرول روم تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختا راحمد کے نگرانی میں سینئر بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین کاغذات کے جانچ پڑتال کریں گے۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے ون ونڈو آپریشن کنٹرول روم کے قیام کے حوالے سے کہا کہ کنٹرول روم قائم کرنے کا مقصد شہریوں کو ایک ہی جگہ پر تمام کاغذات کی سہولت میسر ہوگی تاکہ سائلین کو کاغذات کے حصول میں زحمت نہ اٹھانی پڑے، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم سستا ہاوسنگ سکیم کیلئے خصوصی کونٹر قائم کردیاہے جہاں پر سینئر بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن منظور حسین کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے عوامی خدمت کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت مصروف عمل ہے ترجمان نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ وزیر اعظم سستا ہاوسنگ سکیم کیلئے تحصیل آفس میں قائم ون ونڈو آپریشن کنٹرول روم سے استعفادہ کرسکتے ہیں۔ شہری حکومت کا اولین مقصد عوامی خدمت ہے خدمت کا یہ سفر ایڈ منسٹریٹر کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی قیادت میں سرگرداں عمل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں