ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا، مسافر سراپا احتجاج،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی خاموشی، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا، مسافر سراپا احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کرکے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنا شروع کر رکھا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے، ضلعی انتظامیہ نے رواں ماہ ٹرانسپورٹرز کے لئے جو کرائے نامے جاری کئے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرکاری کرائے ناموں پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے، جس کیوجہ سے مسافر ٹرانسپورٹروں کے ہاتھوں لٹنے پرمجبور ہیں، رواں سال ڈپٹی کمشنر نے ضلع جہلم کے مختلف روٹس اور مختلف اضلاع میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں کا تعین کیا اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو تحریری کرایہ نامہ جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کئے، 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اضافی کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائیاں نہیں کر رہے، جس کیوجہ سے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کارکردگی مشکوک ہو کر رہ گئی ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے 3 مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا لیکن ٹرانسپورٹر آج بھی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرائے وصول کرنے کی بجائے من مرضی کے کرائے وصول کر رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سرپرستی حاصل ہے جس کیوجہ سے ٹرانسپورٹرز نے مسافروں کو ریلیف مہیاکرنے کی بجائے ایک مرتبہ پھر کرایوں میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے، یہاں پر قابل زکر بات یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے رواں سال 18 مئی کو جو نوٹیفکیشن جاری کیا اس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15سے 20فیصد کمی کے تحریری احکامات جاری کئے تھے، جس کے مطابق 78 پیسے فی مسافر فی کلو میٹر کے حساب کرایہ مختص کرکے کرایہ نامہ جاری کیا جس کے مطابق جہلم سے راولپنڈی 135 کلو میٹر کا کرایہ 106 روپے جہلم سے راولپنڈی سواں فاصلہ 110 کلو میٹر کرایہ 86 روپے، جہلم سے پنڈدادنخان فاصلہ 90 کلو میٹر کرایہ 70 روپے، جہلم سے لاہور فاصلہ 192 کلو میٹر کرایہ 150 روپے، جہلم سے گجرات فاصلہ 58 کلو میٹر کرایہ45 روپے، جہلم سے منڈی بہاؤالدین کافاصلہ 48 کلو میٹرکرایہ 38 روپے، جہلم سے سرگودھا فاصلہ 190 کلو میٹر کرایہ 148 روپے، جہلم سے گجرانوالہ فاصلہ110 کلو میٹر کرایہ 86 روپے، جہلم سے دینہ فاصلہ 18 کلو میٹر کرایہ 14 روپے، جہلم سے ناڑہ فاصلہ 62 کلو میٹر کرایہ 48 روپے، جہلم تو خلاص پورفاصلہ 40 کلو میٹر کرایہ 31 روپے، جہلم سے سنگھوئی فاصلہ 15 کلو میٹر کرایہ 12 روپے، جہلم سے چوٹالہ فاصلہ 24 کلو میٹر کرایہ 19 روپے، جہلم سے داراپور فاصلہ 32 کلو میٹر کرایہ 25 روپے، جنرل بس اسٹینڈ دینہ سے راولپنڈی(پیر ودھائی) فاصلہ 105 کلو میٹر کرایہ 82 روپے، دینہ سے راولپنڈی (سواں) فاصلہ 85 کلو میٹر کرایہ 66 روپے، دینہ سے میر پور 25 کلو میٹر کرایہ 20 روپے، دینہ سے پھڈن فاصلہ 75 کلو میٹر کرایہ 59 روپے، دینہ سے پھڈیال فاصلہ 78 کلو میٹر کرایہ 61 روپے، دینہ سے اڈرانہ فاصلہ 50 کلو میٹر کرایہ 39 روپے، دینہ سے پاتھ فاصلہ 62 کلو میٹر کرایہ 48 روپے، دینہ سے سلیہال فاصلہ 60 کلو میٹر کرایہ 47 روپے، دینہ سے نگیال فاصلہ 63 کلو میٹر کرایہ 49 روپے، دینہ سے الانگری فاصلہ 57 کلو میٹر کرایہ 44 روپے، دینہ سے پنڈوری فاصلہ 53 کلو میٹر کرایہ 41 روپے، دینہ سے چکیام جنڈالہ فاصلہ 47 کلو میٹر کرایہ 37 روپے، دینہ سے بڑا گواہ فاصلہ 60 کلو میٹر کرایہ 47 روپے، دینہ سے فور پوٹھی فاصلہ 55 کلو میٹر کرایہ 43 روپے، پھڈیال سے راولپنڈی فاصلہ 172 کلو میٹر کرایہ 134 روپے، پھڈیال سے لاہور فاصلہ 285 کلو میٹر کرایہ 222 روپے، ڈومیلی سے دینہ فاصلہ 28 کلو میٹر کرایہ 22 روپے جنرل بس اسٹینڈ سوہاوہ نان اے سی سروس سوہاوہ سے ڈھوک بدرفاصلہ 18 کلو میٹر کرایہ 14 روپے، سوہاوہ سے ڈھوک مکین فاصلہ 15 کلو میٹر کرایہ 12 روپے، سوہاوہ سے گوجرخان فاصلہ 25 کلو میٹر کرایہ 20 روپے، جنرل بس اسٹینڈ پنڈدادنخان نان اے سی، پی ڈی خان سے غریب وال فاصلہ 25 کلو میٹر کرایہ20 روپے، پی ڈی خان سے بھیرہ فاصلہ 40 کلو میٹر کرایہ 31 روپے، پی ڈی خان سے سرگودھا فاصلہ 100 کلو میٹر کرایہ 78 روپے، اعوان ٹریول سروس پنڈدادنخان نان اے سی سروس پی ڈی خان سے لاہور فاصلہ 286 کلو میٹر کرایہ 223 روپے، پی ڈی خان سے چکوال فاصلہ 55 کلو میٹر کرایہ 43 روپے، پی ڈی خان سے چوآسیدن شاہ فاصلہ24 کلو میٹر کرایہ 19 روپے، پی ڈی خان سے لِلہ ٹاؤن فاصلہ 30 کلو میٹر کرایہ 23 روپے، پی ڈی خان سے راولپنڈی فاصلہ 165کلو میٹر کرایہ 129 روپے، پی ڈی خان سے منڈی بہاوالدین فاصلہ 65 کلو میٹر کرایہ 51 روپے، پاک شیرازی ٹریول پنڈدانخان نان اے سی سروس پنڈدادنخان سے جہلم فاصلہ 90 کلو میٹر کرایہ 70 روپے، گوندل ٹریول سروس پنڈدادنخان نان اے سی سروس جلالپور شریف سے سرگودھا فاصلہ 142 کلو میٹر کرایہ 111 روپے،گوندل ٹریول سروس پنڈدادنخان نان اے سی سروس جلالپور شریف سے لاہور پرانا کرایہ 700 روپے اب20 فیصد کمی کے بعد 560 روپے، جلالپور شریف سے راولپنڈی کا پرانا کرایہ 550 روپے اب20 فیصد کمی کے بعد 440 روپے، جلالپور شریف سے فیصل آباد کا پرانا کرایہ 450 روپے تھا اب20 فیصدکمی کے بعد360 روپے، جلالپورشریف سے سرگودھا کا پرانا کرایہ 300 روپے تھا اب20 فیصد کمی کے بعد240 روپے مقررکر دئیے تھے ، یہاں پر قابل زکر بات یہ ہے کہ چند روز قبل ٹرانسپورٹرز نے سرکاری کرائے نامے کو پاؤں تلے روندتے ہوئے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، اس حوالے سے شہری،سماجی، رفاعی، فلاحی، تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو سرکاری کرائے نامے پر عملدرآمد کروانے کاپابند بنایا جائے اگر سرکاری کرائے نامے پر عملدرآمد نہ کروایا گیا تو شہری تنظیموں کے عمائدین ہائی کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں