سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے سرکٹ ہاؤس ساہیوال کی ترقیاتی سکیم کے لئے 62لاکھ 38ہزار روپے کے فنڈز فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

Spread the love

با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 26 دسمبر 2020

ساہیوال(آ صف ندیم )سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے سرکٹ ہاؤس ساہیوال کی ترقیاتی سکیم کے لئے 62لاکھ 38ہزار روپے کے فنڈز فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس سے کئی سال سے زیر التواء منصوبہ مکمل ہو سکے گا- منصوبے پر کل لاگت کا تخمینہ ایک کروڑ30لاکھ روپے لگایا گیا تھا جس پر اب تک 68لاکھ12ہزار روپے خرچ ہو چکے ہیں -یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمشنر آفس عابد عنایت شیخ نے منصوبے کی تفصیلات دیتے ہوئے بتائی – انہوں نے بتایا کہ سرکٹ ہاؤس میں اضافی سہولیات کی فراہمی اور چاردیواری کی تعمیرکے لئے سال 2017میں منصوبہ شروع کیا گیا لیکن صوبائی حکومت نے صرف اسی سال 68لاکھ کے فنڈز فراہم کئے جس کے بعد 2018سے 20تک 3سال فنڈز کی عدم فراہمی کے بعد کام تعطل کا شکار رہا – انہوں نے بتایا کہ کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کی درخواست پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے باقی فنڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور توقع ہے کہ جون 2021تک منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں