ملکی معیشت تباہی کے کنارے تک پہنچ چکی ہے، ڈاکٹر اے جی انصاری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت تباہی کے کنارے تک پہنچ چکی ہے، تمام جماعتوں کو شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کردار ادا کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیشل فورس گراؤنڈ جیکب آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 300 سے 400 ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت سے چھولہے جلنا بند ہوجائیں گے اور گھروں و کارخانوں کو گیس کی فراہمی بند ہوجائے گی شہریوں کو صرف تین وقت کی گیس کی فراہمی کا اعلان حکومت کی بے بے حسی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی سے بیروزگاری میں بدترین اضافہ ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ ملک، عوام اور معیشت حکمرانوں کی نااہلی کرپشن اور بے حسی کی مزید متحمل نہیں ہوسکتی اب عوام حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے، شفاف انتخابات ہی مہنگائی اور دیگر مسائل کا حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں