ڈی پی او ساہیوال امیرتیمورنے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن اور احساس پروگرام کی سکیورٹی کے ساتھ جرائم کی صورت حال پر کڑی نظر رکھی جائے

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم: ڈی پی او ساہیوال امیرتیمورنے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن اور احساس پروگرام کی سکیورٹی کے ساتھ جرائم کی صورت حال پر کڑی نظر رکھی جائے۔گشت ایس او پی کے مطابق رواں دواں اور جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی اور ان کے خلاف کارروائی یقینی رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل پولیس افسران سٹی ملک تصورعلی، صدرمظہراحمد گوندل اورچیچہ وطنی ساجدمحمودگوندل کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریڈرراناحسیب الحسن،ترجمان شہزادجوئیہ بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے لاک ڈان کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع کے تمام پولیس افسران اور اہلکارکلیدی کرداراداکررہے ہیں۔لاک ڈان قوم کے وسیع تر مفاد میں لگایا گیا جس سے معمولی تکلیف تو ضرور اٹھانی پڑی ہے لیکن پوری قوم کو کسی بڑے سانحے سے دو چار ہونے سے بچایا جا رہا ہے جس پر عوام کو بھی صورت حال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہم عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پوری طرح الرٹ ہیں اور صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سرکل پولیس افسران سے کہا کہ وہ اپنے سرکلز میں جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں، گشت ایس او پی کے مطابق متحرک رہے اور کسی بھی صورت جرائم کو نہ پنپنے دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں