کرونا نے بھی بہت سے اچھے سبق دئیے ہیں

Spread the love

چوہدری زاہد حیات۔
اللہ تعالی نے اگر زہر کو پیدا کیا تو اس میں (ایک خاص مقدار میں کھانے سے) شفاء بھی رکھا ہے.

کرونا کی تباہ کاریوں سے انکار نہیں!!! لیکن کرونا کا ایک دوسرا رخ بھی ہے: مضمون کو غور سے پڑھیں.

کرونا نےانسان کودوبارہ اس کی انسانیت کی طرف ،اس کےخالق کی طرف اور اس کےاخلاق کی طرف متوجہ کیاہے۔

اس نے پوری دنیا میں تمام عیش وطرب کے مراکز بند کردیے ہیں ۔سینما گھر، نائٹ کلب، رقص گاہیں، شراب خانے،جواخانے اور جنسی بے راہ روی کےمراکز بند ہیں بلکہ سودکی شرح بھی کم کردی گئی ہے ۔

اس نےخاندانوں کوایک طویل جدائی کے بعد ان کے گھروں میں دوبارہ اکٹھا کیا ہے۔

اس نے اجنبی مرد اور عورت کو ایک دوسرے کو بوسا دینے سے بھی روکا۔

اس نے عالمی ادارہ صحت کواس بات کے اعتراف پر مجبور کیا کہ شراب پینا تباہی ہے، لہذااس سے اجتناب کیاجائے۔

اس نے صحت کے تمام اداروں کویہ بات کہنے پر مجبور کیا کہ درندے، شکاری پرندے، خون، مردار اور مریض جانور صحت کے لیے تباہ کن ہیں۔

اس نے انسان کوسکھایا کہ چھینکنے کا طریقہ کیا ہے،صفائی کس طرح کی جاتی ہے جوہمیں ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے1450 سال پہلے بتایا ہے۔

اس نےفوجی بجٹ کا ایک تہائی حصہ صحت کی طرف منتقل کیاہے۔

اس نے دونوں جنسوں کے اختلاط کومذموم قراردیاہے۔

اس نےدنیا کے بعض بڑے ممالک کے حکمرانوں کوبتادیا کہ لوگوں کوگھروں میں پابند کرنے، جبری بٹھانے اور ان کی آزادی چھین لینےکا معنی کیا ہوتے ہیں۔

اس نے لوگوں کو اللہ سے دعا مانگنے ، زاری کرنے اوراستغفار کرنے پر مجبور اور منکرات اورگناہ چھوڑنے پر آمادہ کیاہے۔

اس نے متکبرین کے کبر وغرور کا سر پھوڑدیا اور انہیں عام انسانوں کی طرح لباس پہنایا۔

اس نے دنیامیں کارخانوں کی زہریلی گیس اوردیگر آلودگیوں کو کم کرنے کی طرف متوجہ کیا جن آلودگیوں نے باغات، جنگلات، دریا اور سمندروں کوگندہ کیا ہے۔

اس نے ٹیکنالوجی کو رب ماننے والوں کودوبارہ حقیقی رب کی طرف متوجہ کیاہے۔

اس نے حکمرانوں کوجیلوں اورقیدیوں کی حالت ٹھیک کرنے پرآمادہ کیاہے۔

اورسب سے بڑا کارنامہ اس کا یہ ہے کہ اس نے انسانوں کو اللہ کی وحدانیت کی طرف متوجہ کیا اور شرک اورغیراللہ سے مددمانگنے سے منع کیا ہے۔

آج عملی طورپریہ بات واضح ہوگئی کہ کس طرح بظاہر ایک وائرس لیکن حقیقت میں اللہ کا ایک سپاہی انسانیت کے لیے شر کے بجائے خیر کاباعث بن گیا۔
تواے لوگو! کرونا وائرس پرلعنت مت بھیجو ! یہ تمہارے خیر کے لیے آیا ہے کہ اب ا نسانیت اس طرح نہ ہوگی جس طرح پہلے تھی۔۔

ہمیں نقاب کرنا آگیا، ہمیں وضو کا طریقہ آگیا، ہمیں صفائی کی سمجھ آگئی، نامحرم سے سلام نہیں کرنا ہمیں پتا چل گیا، شادی ہال بند ، سادگی سے شادی عقل میں آگیا، کولڈ ڈرنک، آئس شراب،جنک فوڈ، فضول خرچی سے بچنا وغیرہ وغیرہ سب سمجھ آگیا ،
واہ رے کرونا…. جو علماء دین چیخ چیخ کے سمجھاتے رہے سمجھ نہ آیا ،
قربان جاوں کرونا
تونے کتنی جلدی اسلام سمجھا دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں