پبلک سروس وہیکلز (PSV) اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) کے ڈرائیورز کے لیے مفت آئی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

رحیم یار خان/ بہاولپور
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف

آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری اور ڈی آئی جی سنٹرل زون شاہد جاوید کی ہدایات پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، سیکٹر C-III رحیم یار خان کے زیرِ اہتمام ایل آر بی ٹی آئی ہسپتال کے تعاون سے قومی شاہراہ پر پبلک سروس وہیکلز (PSV) اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) کے ڈرائیورز کے لیے مفت آئی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ سیکٹر کمانڈر رحیم یار خان، ایس پی رانا محمد اسماعیل کی نگرانی میں منعقد ہوا، جبکہ اس موقع پر ڈی ایس پی محمد حامد خان ، ڈی ایس پی خا لد حسین شہزاد، ہسپتال انتظامیہ اور موٹروے پولیس افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔ کیمپ کے دوران ڈرائیورز کی بینائی کا معائنہ، بلڈ شوگر ٹیسٹ اور بلڈ پریشر چیک اپ مفت کیا گیا۔ ایل آر بی ٹی کے ماہر طبی عملے نے ڈرائیورز کو آنکھوں کے امراض سے متعلق طبی مشورے فراہم کیے، جبکہ ضرورت مند افراد کو مزید علاج کے لیے رہنمائی اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے مختلف فلاحی اور آگاہی سرگرمیوں کا تسلسل کے ساتھ انعقاد کر رہی ہے۔ ایسے طبی کیمپوں کا مقصد ڈرائیورز کی صحت کو بہتر بنانا اور دورانِ سفر ممکنہ حادثات کی روک تھام میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
شرکاء نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اس مشترکہ کاوش کو سراہتے ہوئے اسے ڈرائیور برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثبت اور قابلِ قدر اقدام قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں