بھاگووال چوہدری شہروز عالم سے سابقہ تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ کی مختلف مقامات پر آمد، عیادت، فاتحہ خوانی اور اظہارِ تعزیت

Spread the love


جلالپور جٹاں سابقہ تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے مصطفائی چک، موضع موجوکی اور رامکے بہل پور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کرتے ہوئے عیادت، فاتحہ خوانی اور اظہارِ تعزیت کیا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے مصطفائی چک میں چوہدری شیروز عالم وڑائچ کی والدہ محترمہ کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر چوہدری شوکت مصطفائی چک، لالہ شکر دین مصطفائی، احسان اللہ کھوکھر مصطفائی چک، ملک طارق عزیز نوشہرہ خواجگان، سابق ناظم چوہدری آصف رامکے بہل پور، چوہدری ظفر دھول کلاں، چوہدری عامر شہزاد ماڑی وڑائچاں (پنجاب پولیس)، چوہدری راشد ماڑی وڑائچاں، چوہدری عادل مصطفائی چک، چوہدری حماد سلیم مالووال اور چوہدری اسجد مالووال سمیت دیگر احباب بھی موجود تھے۔
بعد ازاں چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے موضع موجوکی میں پیر چن شاہ نقوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اسی طرح موضع رامکے بہل پور میں چوہدری بلال، چوہدری افضال اور چوہدری عرفان کے والد محترم کی وفات پر ان کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ ان کے ہمراہ دیگر احباب بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں