برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹرز کی بڑی اور نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ (APPS UK) کی 22 واں سالانہ گالا ڈنر کی تقریب منعقد ھوئی

Spread the love


لندن عارف چودھری
تقریب رائل نواب ریسٹورنٹ سٹاکپورٹ مانچسٹر میں منعقد ہوئی، جس میں برطانیہ بھر سے800 سے زائد ڈاکٹرز اور ان کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان -قونصلر جنرل امتیاز فیروز گوندل اور برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ میڈیکل میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز بھی دیے گئے۔
مانچسٹر میں ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ کے زیرِ اہتمام سالانہ گالا ڈنر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں برطانیہ بھر سے شعبۂ صحت سے وابستہ آٹھ سو سے زائد پاکستانی معالجین اور ان کے اہلِ خانہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ٹیپو عثمان -قونصل جنرل مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے کیا گیا، جبکہ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی عظیم قومی خدمات اور قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی لازوال جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر فخرِ برطانیہ کا اعزاز حاصل کرنے والی شخصیات ڈاکٹر آصف حسن، ڈاکٹر عامر خان، پروفیسر عدیل ملک، ڈاکٹر ایاز اصغر اور ارم ناز کو ان کی نمایاں پیشہ ورانہ اور سماجی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران جن میں صدر ڈاکٹر عرفان رشید – جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ZAMMAD ذماد چشتی – ایس ایس وجیہ باصر – ایف ایس ڈاکٹر فیصل رانا – سوشل میڈیا ڈاکٹر اسد علی اور ہیڈ ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر کومل ریاض – سے  پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے  عہدوں کا حلف لیا۔ اے پی پی ایس یو کے فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عثمان خان اور اے پی پی ایس کے سی ای او اور بانی ڈاکٹر عبدالحفیظ نے تنظیم کی کارکردگی جاری منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ شرکت کرنے والوں میں اے پی پی ایس برطانیہ کے مختلف ایریا کے ہیڈ جن میں ڈاکٹر صوبیہ ارشد ساؤتھ ایسٹ – ڈاکٹر حیات چودھری ساؤتھ ویسٹ – ڈاکٹر شمشاد حسن آکسفورڈ شائر – ڈاکٹر شمشاد مغل برمنگھم – ڈاکٹر فہد نسیم سٹرا فورڈ شائر – ڈاکٹر شہزاد صادق – مڈلینڈ ایسٹ – ڈاکٹر محمد مقصود مڈلینڈ ویسٹ شامل تھے تقریب کے اختتام پر بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 150ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جبکہ برطانیہ کے معروف سہارا بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے تقریب کو مذید یادگار بنا دیا۔ تقریب میں شریک شخصیات کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات نہ صرف پاکستانی معالجین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتی ہیں بلکہ برطانیہ میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ گالا ڈنر کی کامیاب انتظام میں ایونٹ مینجمنٹ ٹیم۔ سابق صدر اے پی پی ایس ڈاکٹر ایاز اصغر – ڈاکٹر ڈاکٹر عرفان رشید اور ڈاکٹر زماد چشتی نے اہم کردار ادا کیا قومی یکجہتی، پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف اور پاکستانی ثقافت کے خوبصورت رنگوں کا حسین امتزاج بنی یہ تقریب شرکاء کے لیے ایک یادگار شام ثابت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں