رحیم یار خان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ کا انسان دوست اقدام؛ معذور شہری کی فوری داد رسی کے لیے دفتر سے باہر نکل آئے. ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان سید جمشید علی شاہ اپنے دفتر میں سرکاری امور نمٹا رہے تھے کہ انہیں ایک معذور شہری کی آمد کی اطلاع ملی۔ ایس پی سید جمشید علی شاہ نے فوری طور پر دفتر سے باہر آ کر سائل سے ملاقات کی، انتہائی ہمدردی اور توجہ سے اس کا مسئلہ سنا اور ریڈر کو ترجیحی بنیادوں پر معاملہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے میرٹ کے مطابق فوری انصاف کی یقین دہانی کرائی۔معذور شہری نے ایس پی انویسٹی گیشن کی اس محبت، فوری رسائی اور حوصلہ افزائی پر جذباتی انداز میں ان کا شکریہ ادا کیا اور پر امید لہجے میں ڈھیروں دعائیں دیں۔ اس موقع پر ایس پی سید جمشید علی شاہ کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور عوام کو انصاف کی فراہمی ان کا اولین فرض ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
