سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سے جعفر آباد میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ملاقات کی

Spread the love


رحیم یار خان /بہاولپور
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سے جعفر آباد میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم موجودہ سیاسی اور ملکی حالات بالخصوص نئے صوبوں کے قیام سمیت دیگر اہم اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک ظہر اقبال چنڑ نے سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کی ملکی، سیاسی اور پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئےآپ کے وژن، دور اندیشی اور نئے صوبوں کے قیام، بلدیاتی نظام کو فعال کر کے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور پنچایت سسٹم کی بحالی سمیت صدارتی طرز حکومت کے نفاذ جیسی تجاویز کو قابل ستائش قرار دیا۔
اس موقع پر چوہدری الطاف گوجر، رانا شیر افگن ایڈوکیٹ، عدنان مہاندرہ ایڈوکیٹ، آصف سعید ایڈوکیٹ، طارق بدر ایڈوکیٹ، رانا وسیم سابق کونسلر،رانا امجد سابق کونسلر، رانا ضیاء الدین آصف سابق کونسلر، چوہدری مظہر، چوہدری افتخار، چوہدری شاہد افتخار، سنیئر صحافی ڈاکٹر ممتاز مونس،چوہدری علی اکبر، چوہدری نثار، چوہدری الیاس آف یوکے، ملک عبدالرحمان، عبدالصمد بندیشہ، چوہدری عمران گوجر، ظفر عرفان، محمد الیاس پوڑا، ثمران شاہد، اویس عمر اویسی، وقاص اکرم چوہدری، ملک ہنظلہ، بلال احمد، قاری ظفر، انس ظفرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں