ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کی مہاندرہ ہاؤس آمد، چودھری امین مہاندرہ مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

Spread the love


رحیم یار خان / بہاولپور
(میاں طالب حسین،
ڈویژنل بیورو چیف)
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے رحیم یار خان میں مہاندرہ ہاؤس کا دورہ کیا اور چودھری محمد اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، عدنان اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور نعمان اشرف مہاندرہ (ڈپٹی کیبن منیجر اتحاد شوگر ملز) سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے اہلِ خانہ سے دلی اظہارِ تعزیت کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے چودھری محمد اشرف مہاندرہ کے برادرِ حقیقی اور نعم مہاندرہ ایڈووکیٹ کے والد مرحوم چودھری امین مہاندرہ کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور دعائے مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
ملاقات کے اختتام پر اہلِ خانہ نے ملک ظہیر اقبال چنڑ کی آمد، محبت بھرے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں