ڈسٹرکٹ بار میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر؛ ڈیموکریٹک لائرز موومنٹ کا چوہدری گروپ اور المصطفیٰ لاء چیمبر کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

Spread the love


رحیم یار خان
رپورٹ: میاں طالب حسین (ڈویژنل بیوروچیف)
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان میں سالانہ انتخابات کے سلسلے میں سرگرمیاں پورے عروج پر پہنچ چکی ہیں، جہاں مختلف وکلاء گروپس اور اتحادی پینلز کی جانب سے رابطہ مہم، ملاقاتوں اور حمایت کے حصول کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ڈیموکریٹک لائرز موومنٹ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے چوہدری گروپ آف لائرز اور المصطفیٰ لاء چیمبر کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینیئر اور معزز وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔
تقریب میں آمد پر چوہدری گروپ آف لائرز کے چیئرمین چوہدری نثار احمد (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ) اور المصطفیٰ لاء چیمبر کے روحِ رواں رئیس ارسلان مصطفیٰ (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ) سمیت ان کے رفقاء کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کر کے بھرپور عزت و احترام اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں قانونی شخصیات میں درج ذیل شامل تھے:
سردار حسن نواز خان نیازی (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ) — چیئرمین ڈیموکریٹک لائرز موومنٹ و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار
چوہدری منظور احمد وڑائچ (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) — سابق صدر ڈسٹرکٹ بار
سلیم اللہ خان جتوئی (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ) — سابق صدر ڈسٹرکٹ بار
حسان مصطفیٰ (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ) — سابق صدر ڈسٹرکٹ بار
سردار فلک شیر خان گوپانگ (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ) — سابق صدر ڈسٹرکٹ بار
رانا نوید احمد (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ) — چیئرمین لائرز ویلفیئر کونسل
رئیس نیاز احمد چاچڑ (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ) — سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار
محمد احمد کانجو (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ)
چوہدری نذیر احمد سندھو (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ) — چیئرمین جے ایل ایف، جن کے ہمراہ درجنوں دیگر ممبرانِ بار بھی شریک تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے صدر سردار محمد سلیم خان کورائی (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ) اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف سندھو (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ) نے معزز مہمانوں اور ساتھی وکلاء کی بھرپور شرکت اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں امیدواروں نے بار کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اپنے وژن اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی اور آئندہ انتخابات میں وکلاء برادری سے ووٹ، اعتماد اور تعاون کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں