جہلم ۔ ( بلال رضا ) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے سول لائنز روڈ جہلم کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب ایجنسی کی جاری صفائی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے صفائی کے انتظامات، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی اور مقررہ کے پی آئیز (KPIs) کے حصول میں پیش رفت کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو صفائی کے معیار میں تسلسل، مؤثر فیلڈ مانیٹرنگ اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
