حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی/ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے نگرانی میں میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ قصائیوں، دکانوں اور گرانفروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، درجنوں قصائیوں اور دکانداروں پر جرمانے عائد کئے پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو کوئی رعائت نہیں ملے گی، جمعہ کے روز چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم سپرمیٹ انسپکٹر، ڈاکٹر مشتاق عالم نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں، گھڑی بازار سبزی منڈی اور راجہ بازا ر میں قصائیوں اور جنرل تھوک و پرچون کے دکانوں پر چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران گوشت کے دکانوں پر خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے کئے اور دکانوں سے زائد المعیاد اشیائے خورد نوش، مصالحہ جات، مختلف اقسام کی بسکٹس،سویاں سمیت دیگر اشیا پکڑ کر بحق سرکار ضبط کئے اور میونسپل پولیس پولیس فورس کے ذریعے تلف کردئے جبکہ سرکاری نرخناموں سے زائدقیمتوں کے وصولیوں پر درجنوں دکانداروں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کردئے،میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے قصائیوں کو خبر دار کیا کہ وہ زائد نرخناموں کی وصولیاں نہ کریں اور غیر قانونی اقدامات سے احتیاط بھرتیں، غیر معیاری اشیا کی خریدو فروخت کی ہرگز جازات نہیں دیں گے۔ زائد لمعیاد اشیاء کو متعلقہ کمپنیوں کو واپس کریں تاکہ سرکاری کاروائیوں سے بچ سکیں، ترجمان نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی شکایات کی صورت میں الفا کنٹرول تحصیل آفس 05811-920724 اور ترجمان کا موبائل نمبر 03555554145 نمبرات پر شکایات درج کرائیں، تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے۔