پاکستان پوسٹ نے آج 27 اپریل بروز سوموار سے پنشنرز اور فیملی پنشنرز کو گھروں کی دہلیز پر ادائیگیاں شروع کر دیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم پاکستان پوسٹ نے آج 27 اپریل بروز سوموار سے پنشنرز اور فیملی پنشنرز کو گھروں کی دہلیز پر ادائیگیاں شروع کر دیں، 2 ماہ کی یکمشت پنشن کی ادائیگی سے پنشنرز خوشی سے نڈھال، ڈائریکٹر جنرل محمد اخلاق رانا نے گزشتہ روز افسران اور عملے کے نام ایک پیغام جاری کیا تھا کہ پنشن ادائیگی کے لئے جاری ایس او پیز کے مطابق تمام ادائیگیاں پہلے سے قائم آپریشنل ٹیموں کے ذریعے ہونگی، 2 ماہ کی یکمشت ادائیگی کیوجہ سے مطلوبہ کیش کی بروقت فراہمی کے انتظامات، عملے کے تحفظ اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان کی فراہمی کیلئے غیر معمولی اقدامات کی نگرانی سرکل و ریجن سرابراہان اور متعلقہ افسران کے سپرد کی گئی ہے، ادائیگیوں کو شفاف بنانے کے لئے اس مرتبہ پنشنرز کو پنشن فارم پر دستخط سمیت نشان انگوٹھا لگانے اور موبائل و شناختی کارڈ نمبر لکھنے کا پابند بنایا گیا ہے، جس کے ذریعے افسران اور خصوصی ٹیمیں کسی بھی پنشنرز کی ادائیگی بذریعہ فون تصدیق کرسکیں گے اس کے علاوہ جس پنشنرز کے کوائف پر مبنی تصدیقی فارم جمع نہیں ہوگاوہ بھی اپنا فارم جمع کروا سکے گا، ڈائریکٹر جنرل محمد اشفاق رانا نے دوسرے مرحلے کے اجراء کے موقع پر کہا کہ ضعیف العمر پنشنرز معاشرے کا سب سے کمزور طبقہ ہیں،غیر معمولی حالات میں انکو گھروں پر پنشن کی ادائیگی محض فرض نہیں بلکہ نیک عمل، مقدس کام اور مشینری ہدف بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پنشنرکو پنشن نہ ملے یا پنشن کی وصولی میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ مندرجہ زیل ہیلپ لائن نمبرز0544-9270314-05449270328 پر فوری رابطہ کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں