گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہری حدود میں کمرشل تعمیرات کیلئے میونسپل بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے اس مقصد کیلئے میونسپل بلڈنگ سیکشن چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر کے نگرانی میں بلڈنگ سیکشن کی مشترکہ پیشہ ورانہ اقدامات جاری ہے میونسپل ٹاون انجینئر، سائٹ انجینئر ز اور بلڈنگ انسپکٹرز کے کوششوں سے بلڈنگ بائی لاز کے تحت بلدیہ عظمیٰ کے حدود میں روزانہ درجنوں تجارت کی غرض سے تعمیرات ہورہی ہیں، جو کہ حوصلہ افزا امرہے اور یہ کوششیں جاری رہیں گی۔ منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے میونسپل بلڈنگ سیکشن بلدیہ ریو نیو میں اضافے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے میونسپل حدود میں بلڈنگ بائی لاز کے تحت تعمیرات کیلئے نقشہ جات کی منظوری کے سلسلے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا جبکہ ٹاون انجینئر نے میونسپل بلڈنگ سیکشن کے جانب سے ماہانہ رپورٹ پیش کی جس پر ایڈ منسٹریٹر نے تسلی بخش قرادیتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں، بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہر میں متنازعہ اراضی کیسز کے حل کیلئے ریو نیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ مختلف موضعات کا دورہ بھی کیا اور مختلف اراضی کیسز کو ریکارڈ مال کے مطابق فیصلے بھی کئے، اس موقع پر انہوں نے ریونیو فیلڈ سٹاف کو سختی کے ساتھ ہدایات دی کہ عوامی ارضی تنازعات کو میرٹ پر حل کرنے کیلئے موقع پر جاکر ریکارڈمال کے مطابق رپورٹنگ کریں تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو ضلعی انتظامیہ کا اولین مقصد ہے یہی ہے کہ میرٹ پر عوامی مسائل حل کئے جائیں، زمینوں کے زیر التو کیسز کو قانون کے تحت ان پر فیصلے کیے جارہے ہیں شہری انتظامیہ کی کوشش ہے کہ شہریوں کے درینہ مسائل میرٹ پر حل کرتے ہوئے انکی مشکلات میں کمی لائی جاسکے عوامی خدمت ہی اولین مقصد ہے
المرکزجہلم کی ٹیم کا مشہور فلاحی تنظیم “اخوت کالج یونیورسٹی لاہور” کا دورہ
نئے سال کی مناسبت سے کیسل میر ہال راچڈیل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
سابق چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن شکیل اعظم نے کہا ہے کہ زوال کے شکار تعمیراتی شعبہ اور جامد پراپرٹی بزنس کو دوبارہ پٹڑی پر لانا اشد ضروری
وزیرآباد میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مین شاہراوں سڑکوں کی صفائی میں مشغول گلی محلوں میں لگے گندگی کے ڈھیروں سے مختلف بیماریاں اور وبائی امراض پھلنے کا خدشہ
عدل وانصاف ہی معاشرے میں امن وامان کی بحالی میں بنیادی کردار کا حامل ہوتا ہے