ساہیوال اڈہ قادر آباد کے قریب ضلع کونسل ساہیوال کی دبنگ کاروائی غیر قانونی ہاوسنگ کالونی فواد میڈوز سیل کر دی گئی

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف)ساہیوال اڈہ قادر آباد کے قریب ضلع کونسل ساہیوال کی دبنگ کاروائی غیر قانونی ہاوسنگ کالونی فواد میڈوز سیل کر دی گئی چک نمبر 56/5_ایل کے معززین نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو درخواست گزاری کہ دیہاتی علاقوں میں عام آدمی کے ساتھ دھوکا فراڈ لوٹ گھسوٹ کا بازار عرصہ دراز سے جاری ہے جس میں سیاسی و سرکاری لوگ ملوث ہیں ہاوسنگ کالونی کے نیچے سے سوی گیس کی مین پاٸپ لاٸن گزر رہی ہے جس پر رہائشی کالونی بنانا جرم ہے ہاوسنگ کالونی کے ساتھ ہی سیف پاور پلانٹ موجود ہے جہاں پر رہائشی کالونی نہیں بن سکتی زرعی رقبہ مالکان سے اسی وجہ سے سستے داموں رقبہ خرید کر ہاوسنگ سوسائٹی بنا کر مہنگے داموں فراڈ کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں اہلیان علاقہ کے معززین نے تمام فراڈ اور واقع کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہوے ضلعی انتظامیہ کو درخواست گزاری کہ ہمارے علاقہ میں سیاسی اور سرکاری اہلکاروں کے بل بوتے پر غیر قانونی ہاوسنگ کالونی بن چکی ہے جس کے پیچھے ایک وزیر کا ہاتھ ہے جو علاقاٸ اور دور دراز کی سادہ لوح عوام کو دھوکہ دہی اور فراڈ سے پلاٹ بنا کر فروخت کر رہے ہیں سوی گیس اور تحصیل کونسل سے منظور شدہ کی جھوٹ پر مبنی فلیکسیں لگا کر عوام سے لاکھوں روپے بٹور کر رفو چکر ہو جاٸیں گے علاقہ معززین کی بھاری تعداد نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے روبرو پیش ہو کر ایک درخواست گزاری جس پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے فوری نوٹس لیتے ہوے غیر قانونی ہاوسنگ کالونی فواد میڈوز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر عملدرآمد کرتے ہوے ریاض انسپکٹر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گے اور ہاوسنگ کالونی کو فوری سیل کر دیا اب معززین علاقہ کو خدشہ ہے کہ سیاسی سرکاری اثرورسوخ سے پہلے کی طرح پھر لوٹ گھسوٹ شروع نہ ہو جاے معززین علاقہ نے وزیراعظم پاکستان نیب پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فراڈ سیکم میں ملوث سیاسی و سرکاری مداخلت کا فوری نوٹس لیتے ہوے ذمداران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروای عمل میں لای جاے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں