آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود کی ڈی پی او آفس ساہیوال میں میٹنگ

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود کی ڈی پی او آفس ساہیوال میں میٹنگ بحوالہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ / ریلی، ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی لانگ مارچ کے حوالہ سے بریفنگ ضلع ہذا کے500سے زائد اہلکاران سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے
ڈی پی او ساہیوال کی ڈی ایس پی ٹریفک،سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی وے ،پی ایچ پی اور سپیشل برانچ کے افسران سے بھی میٹنگ
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے ڈی پی او آفس ساہیوال کے میٹنگ ہال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے لانگ مارچ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی لانگ مارچ کے شرکا کی سیکیورٹی کے لیے سیکیورٹی پلان ، سیکیورٹی کے لیے تعینات ہو نے والی نفری کے متعلق بریف کیا ۔اور شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کے انتظامات کے متعلق ڈسکس کیا ۔انہوں نے ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنے کے لیے ڈائیورژن پلان بھی ڈسکس کیا.
قبل ازیں ڈی پی او ساہیوال نے ڈی ایس پی ٹریفک ،سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی وے،پی ایچ پی ،اورسپیشل برانچ کے افسران سے بھی علیحدہ میٹنگز کی اور کوآرڈینیشن کیساتھ ریلی کی سیکیورٹی کے حوالہ سے بھی بریف کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق
ضلع ہذا کے500سے زائد اہلکاران سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔علاوہ ازیں ایلیٹ ٹیمیں گشت اور سیکیورٹی کے فرائض دیں گی۔
آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے اس موقع پر سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔
میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، ڈی ایس پی ٹریفک ، ایس ایچ او از ضلع ہذا اور دفتری سٹاف نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں