پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کو گریڈ 19میں ترقی دے دی گئی

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کو گریڈ 19میں ترقی دے دی گئی اور انہیں ریگولر بنیادوں پر ڈائریکٹر ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔ ترقی کے لئےمحکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے پانچ افسران کو ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والے دیگر افسران میں مقبول احمد رانا،غلام عباس فراست، سلیم قیصر اور مغیث ابن عزیز شامل ہیں۔ ترقی پانے والے افسران کو فوری نئے عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت بھی کی گئی۔ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کی پروموشن پر مختلف ثقافتی اور ادبی تنظیموں نے ساہیوال میں ادب اور ثقافت کے فروغ میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ثقافت و ادب کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں