ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف) چیچہ وطنی 5 مارچ 2022 کو گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی اسکول چیچہ وطنی میں پنجابی کلچر ڈے منایا گیا جس میں پنجاب کے تمام رنگوں کی جھلک دکھائی دی۔ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی جناب خادم حسین موہل( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکینڈری ساہیوال) ،جناب تنویر احمد غزالی ( ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساہیوال),جناب ریاض الحق ( ایڈیشنل ڈائریکٹر ساہیوال), جناب رانا عابد علی خاں ( ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساہیوال) ،جناب لیاقت علی نوید ( سابقہ پرنسپل و صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ساہیوال) اور جناب افتخار احمد علوی ( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چیچہ وطنی) تھے۔ مہمانوں کا استقبال ڈھول کی تھاپ ،بچوں کی سلامی ،اسکاوٹ کلیپ ،اور کیڈٹ بچوں نے آرمی اسٹائل میں سلامی پیش کی۔ کیڈٹ بچوں نےگارڈ آف آنر پیش کیا ۔معزز مہمانوں کو پی ای ٹی ظہیر احمد فاروقی اور پی ای ٹی شہباز اکرم نے پنجاب کے مختلف کھیل دکھائے ۔ جن میں گلی ڈنڈا،باندر کلہ،پٹھو گرم کبڈی،فٹ
