ساہیوال میں پاکستان تحریک انصاف ساہیوال کی جانب سے ورکرز کنوینشن کا انعقاد جوش و خروش سے کیا گیا

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال: ۔86/6R ساہیوال میں پاکستان تحریک انصاف ساہیوال کی جانب سے ورکرز کنوینشن کا انعقاد جوش و خروش سے کیا گیا۔ورکرز کنوینشن جناب چوہدری محمد عادل قلبی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں کیا گیا جس میں جناب چوہدری محمد نوریز شکور خاں صاحب سابقہ وفاقی وزیر و ٹکٹ ہولڈر NA.147 اور جناب حاجی شیخ محمد چوہان چیرمین وزیر اعلی شکایات سیل ساہیوال وٹکٹ ہولڈر PP197 کا بطور مہمانانِ گرامی استقبال جوش و خروش کیا گیا۔کنوینشن میں جناب چوہدری محمد عادل قلبی صاحب ایڈووکیٹ صاحب کی خصوصی کاوش سے جناب حاجی افضل جناب حاجی اصغر جناب حاجی ارشد جناب حاجی شاھد شکیل بھٹی بمعہ بھٹی برادری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو جناب چوہدری نوریز شکور خاں صاحب اور حاجی شیخ محمد چوہان صاحب نے خوش آمدید کہا۔کنوینشن میں جناب مہر ریاض الحق جناب حاجی اعظم صاحب جناب محمد علی آرے والے جناب الفریڈ گل ندیم رحمانی فرٹ والے صاحب نے اپنے ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کی اس موقع پر جناب محسن چوہان جناب امتیاز بٹ صاحب جناب چوہدری وسیم حفیظ جناب ہارون مغل جناب راشد منیر جناب چوہدری میاں عمیر جناب ملک سجاد اعوان جناب مرزا سعد بیگ جناب بلال بھٹی جناب عثمان صاحب سمیت میڈیا کہ نمئندگان نے بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں