چوہدری ہارون افضل کھٹانہ نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں عید مِلن پارٹی کا انعقاد کیا

Spread the love

برطانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت اور پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چئیرمین چوہدری ہارون افضل کھٹانہ نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں پرسٹن کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال، راچڈیل کے مئیر عاصم رشید، برمنگھم کے مئیر کونسلر محمد افضل (مہمان خصوصی )کے اعزاز میں عید مِلن پارٹی کا انعقاد کیا ۔ تقریب میں  مانچسٹر کونسل  کے نو منتخب کونسلرز اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی انیل مسرت نے خصوصی شرکت کی۔

مانچسٹر (عارف چودھری)
برطانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چئیرمین چوہدری ہارون افضل کھٹانہ نے مانچسٹر کے صنم ریسٹورنٹ میں عید مِلن پارٹی کی پر وقار تقریب منعقد کی جس میں پرسٹن کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال، راچڈیل کے مئیر عاصم رشید، – برمنگھم کے مئیر کونسلر محمد افضل (مہمان خصوصی )نو منتخب کونسلرز اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی انیل مسرت نے خصوصی شرکت کی۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں برٹش مسلم ہیریٹیج سینٹر کے سی ای او ناصر محمود او بی ای -ڈاکٹر سید نیئر عابدی ایم بی ای -چودھری انور -فادر فلک شیر-چودھری بلال غفور -چودھری نجیب -صفدر بلوچ-زاھد ورلڈ وائڈ والے -ناصر اقبال -اشفاق تاج -بیرسٹر عامر الیاس – چودھری نعیم -چودھری کریم -مرزا شہزاد -پی آئ اے کے دو آفیسر محمد ریحان -چودھری فاروق شامل تھے اس موقع پر انیل مسرت کا کہنا تھا کہ چودھری۔ ہارون افضل کھٹانہ نے ھمیشہ کمیونٹی کو اکٹھا کرنے میں اپنا کردار نبھایا میں چاہتا ھوں کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں کو سیاست اور کاروبار میں آگے آنا چاہیے برطانیہ میں برابری کی سطح سب کو ترقی کرنے کے لیے یکساں مواقع میسر ہیں ۔ مئیر راچڈیل عاصم رشید کا کہنا تھا کہ تارکین وطن میں بسنے والوں کو سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھنا چاہیے ہماری نوجوان نسل کو برطانیہ کی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔ برمنگھم کے مئیر اور مہمان خصوصی محمد افضل کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے چوہدری ہارون کھٹانہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آج کی تقریب سجائ انکا مزید کہنا تھا برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی نے کاروبار اور سیاست میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ پرسٹن کے مئیر جاوید اقبال مانچسٹر سٹی کونسل کی نو منتخب ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر یاسمین ڈار ،سابق لارڈ مئیر عابد چوہان کونسلر باسط شیخ کا کہنا تھا کہ مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سیاست اور دیگر میدانوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ہمیں اس بات پر فخر ہے ہم نے ہمیشہ ہی اپنی نوجوان نسل کو سیاست کے میدان میں آگے آنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔ میزبان چئیرمین پاکستانی کمیونٹی سینٹر چودھری ہارون افضل کھٹانہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ میری ھمیشہ کوشش ھوتی ہے کہ تمام کمیونٹی کو ایک جگہ پر اکٹھا کروں مجھے خوشی ہے کہ بر طانیہ کی سیاست میں ھماری کمیونٹی کے نوجوان اپنا کردار ادا کر رھے ہیں میں نئے منتخب ھونے ھونے والے اپنے تمام کونسلرز کو مبارکباد دیتا ھوں – پروگرام کی نظامت ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار نے بہت اچھے طریقے سے نبھائے آخر میں میں۔ مہمانوں کی تواضع دیسی کھانوں سے کی گئ

مانچسٹر سٹی کونسل میں رہائش پذیر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا سیاست اور کاروبار میں کلیدی کردار قابل ستائش اور دوسروں کے لیے ترقی کی منازل طے کرنے میں مشعل راہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں