محکمہ واپڈا سب ڈویژن ہڑپہ کے عملہ کی نااہلی غفلت یا کسی بڑے سانحہ کے منتظر

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: ہڑپہ۔محکمہ واپڈا سب ڈویژن ہڑپہ کے عملہ کی نااہلی غفلت یا کسی بڑے سانحہ کے منتظر کھیتوں میں جھولتی تاروں کے نیچے سے گزرنے والے کسان مزدور اور راہ گیر ہائی وولٹیج الیون کیوی کے رحم و کرم پر ایکسین واپڈا سے نوٹس کا مطالبہ ۔۔۔۔

ہڑپہ۔1/10L کے لوگ سودا سلف یا دیگر کاموں کے لئے انہی جھولتی تاروں کے نیچے سے گزرنے والی پگ ڈنڈی سے گزر کر ہڑپہ کی جانب سفر کرتے ہیں لوگوں کا جھولتی تاروں کے نیچے سے گزرتا خدانخواستہ کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ
ہڑپہ۔کھیتوں میں جھولتی تاروں کو اونچا کرنے کے لئے عرصہ تقریباً ایک سال سے وہاں بجلی کا پول تو لےجاکر رکھ دیا گیا لیکن تاریں جوں کی توں جو واپڈا سب ڈویژن ہڑپہ کی نااہلی غفلت یا کسی بڑے حادثہ کے منتظر ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔۔۔۔
اعلی حکام نوٹس لیں
ہڑپہ۔یاد رہے چند سال پہلے اسی طرح کھیتوں میں جھولتی تاروں کی وجہ 4/10L میں مال مویشی چرانے والا نوجوان بجلی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا تھا ۔۔۔ عوامی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ
ہڑپہ۔1/10L گاؤں کے قریب کھیتوں اور راہ گزر کے اوپر سے گزرنے والی تاروں اور زمین کا فاصلہ چند فٹ کا جو انتہائی خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ سب ڈویژن واپڈا ہڑپہ کی نااہلی کی وجہ سے مختلف جگہوں پر بجلی کے پول ٹیڑھے ہوئے پڑے ہونے کے باوجود ایس ڈی او اور ایل ایس صاحبان کے سمیت دیگر ملازمین واپڈ کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی ۔لوگ کسی مسیحا کے منتظر ہیں
ہڑپہ جھولتی تاروں کے سبب کسی بھی جانی ومالی نقصان ہونے کی صورت میں ذمہ دار متعلقہ ایس ڈی او اور ایل ایس صاحبان ہو نگے عوامی وسماجی حلقوں کا سخت ردعمل ۔۔۔
ہڑپہ جھولتی تاریں جوہمہ وقت لوگوں کی جان و مال کے خطرہ ہیں جس سے واپڈا ڈویژن ہڑپہ نے مکمل چشم پوشی اختیار کرنا لوگوں جان ومال سے کھیلنے کے مترادف ہے۔۔اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں