تارکین وطن کی مسائل و مشکلات پر توجہ کی اشد ضرورت ہے,چیف اکرام الدین

Spread the love

حکومت نے تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل میں اضافہ کر دیا۔

اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق اکرام الدین نے کہا. کہ یورپ ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین کے مسائل و مشکلات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حکومت نے یورپ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کی بجائے تارکین وطن کے مسائل میں اضافہ کیا ہے جو قابل افسوس ہے۔بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کیلئے حکومتی اقدامات صرف اخباری بیانات تک محدود ہے کسی بھی حکومت نے ابھی تک بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کیلئے کچھ بھی نہیں کیا حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے روز بروز تارکین وطن کے مسائل و مشکلات سے روز بروز اضافہ ہو رہا ہے بیرونی ممالک میں تارکین وطن حکومت کے ناروا سلوک کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہے جو حکومت وقت اور تمام پاکستانی سیاستدانوں کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ اووسیز کمیشن اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری کی کارکردگی صرف اخباری بیانات تک محدود ہے بیرونی ممالک میں پاکستانی سفارخاتوں میں تعینات عملے نے تارکین وطن کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا ہے قابل افسوس ہے سفارتخانوں میں تعینات عملے نے رشوت کا بازار گرم کر دیا ہے جو وزارت خارجہ، اوورسیز کمیشن، اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری کیلئے سوالیہ نشان ہے.بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک بیان میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ ہے. کہ بیرونی ممالک میں پاکستانی سفارخاتوں میں تعینات کرپٹ عملے کو فارغ کیا جائے اور وزرات خارجہ، اوورسیز کمیشن اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز کو بھی عہدوں سے ہٹایا جائے کیونکہ انکی کارکاردگی صرف اخباری بیانات تک محدود ہے تارکین وطن کو اخباری بیانات نہیں بلکہ عملی کام چاہئے تا کہ تارکین وطن کے مسائل و مشکلات بروقت حل ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں