لندن(عارف چودھری )
صدر پاکستان کی جانب سے ہائی کمشنر معظم احمد خان میئر صادق خان کو پاکستان کا باوقار سول ایوارڈ دیں گے۔ میئر کو یہ ایوارڈ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات استوار کرنے کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں مختلف کمیونٹیز کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔
پرچم کشائی کی تقریب 14 اگست 2022 بروز اتوار صبح 9:30 بجے ہائی کمیشن میں ہوگی۔ پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور برطانوی دوستوں کا ذاتی طور پر تقریب میں شرکت کا خیرمقدم ہے۔