برطانیہ کے سینئر صحافی چئیرمین پاکستان پریس کلب انٹرنیشنل یو کے چوہدری محمد عارف پندھیر کے اعزاز میں نورانی و روحانی محفل کا انعقاد

Spread the love

مانچسٹر (عارف چوہدری)

اداراہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ بین الاقوامی مبلغ اسلام حضرت پیرابو احمد محمد مقصود مدنی نے آقائے کائنات کے جشن ولادت کی مناسبت سے برطانیہ کے سینئر صحافی چئیرمین پاکستان پریس کلب انٹرنیشنل یو کے چوہدری محمد عارف پندھیر کے اعزاز میں نورانی و روحانی محفل کا انعقاد کیا ۔ بابائے نیویارک پیر مشتاق احمد کمبوہ ، بانی جامعہ اسلامیہ پاکستان حجتہ الاسلام علامہ اکبر ساقی امریکہ سے محمد مہتشم محمدی مولائ مکرم نوریزی محمدی ، پیر عاشق علی نعیمی منہاج القرآن کے صدر سعید احمد چودھری عمران قمر -حاجی ابراھیم -شعیب مدنی-نے خصوصی شرکت کی ۔

روحانی محفل میں آقائے کائنات کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول صاحبزادہ پیر محمد شعیب احسن مدنی ،قاری غلام مرتضیٰ عطاری قادری ، بابر علی قادری و دیگر نے نچھاور کر کے محفل کی رونق کو جلا بخشی ۔ پیر عاشق علی نعیمی حجتہ الاسلام ڈاکٹر غلام اکبر ساقی اور بابائے نیویارک پیر مشتاق احمد کمبوہ نے آقائے کائنات کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑا اور کہا کہ ہمارے مسائل کی وجہ مادیت ہے ہم نے دین اسلام کے بنیادی اصولوں اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنا چھوڑ دیا اگر ہم اس کو اپنا لیں تو اللہ کریم ہمارے لیے ہر طرح کی آسانیاں پیدا کر دے گا ۔ ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے مہمان خصوصی چوہدری عارف پندھیر کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آجکے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں الیکٹرانک و سماجی رابطوں کی اہمیت اہم ہے ان کا کہنا تھا کہ اداراہ نور السلام کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے میں میرے منہ بولے بڑے بھائی چوہدری محمد عارف پندھیر کا کلیدی کردار ہے انہوں نے ادارے میں از خود آکر تمام معاملات کا جائزہ لیا جو ہمارے لیے باعث فخر ہے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بین الاقوامی سطح پر پہنچانے اس پر عمل کرنے کے لیے ہم سب کو ملکر سماجی رابطوں کا موثر استعمال کرنا چاہیے تاکہ دنیا تک آقائے کائنات کا پیغام اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی تبلیغ کی جا سکے ۔ انہوں نے امریکہ سے اور دیگر آئے مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی دعوت پر محفل میں شریک ہو کر چوہدری عارف پندھیر کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری محمد عارف پندھیر نے کہا کہ ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل میں جس طرح قبلہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے استقبال کیا میں زندگی بھر اسے نہیں بھولوں گا ادارہ نور السلام کی بحیثیت صحافی اور بھائ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی جتنی بھی معاونت کر سکا اس سے بڑھ کر کروں گا ایک کھرے سچے صحافی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمیشہ سچ کا ساتھ دے جس سے ہماری دنیا اور آخرت سنورے گی انہوں نے بین الاقوامی صحافتی اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ارشد شریف شہید کے بیہمانہ قتل کی تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے اور آئندہ کو ایسی جرات کا مرتکب نہ ہو۔ 

ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل نے آقائے کائنات کے جشن ولادت کی مناسبت سے میلاد النبی محفل کا انعقاد کر کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ممتاز صحافی چوہدری محمد عارف پندھیر کو دعوت دیکر کر روایت سے ہٹ کر اعلیٰ مثال قائم کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں