کوئٹہ کے عوام کیلئے بری خبر،ڈبل سواری پر پابندی جرمانے

Spread the love

عوام ہتھیاروں کی نمائش استعمال اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے گریز کریں۔

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق حکومت بلوچستان نے امن وامان,عوام کی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان نے ضابطہ فوجداری دفعہ 144 C r P C 1898 کی ذیلی دفعہ (6) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے، ضلع پشین میں “ہتھیاروں کی نمائش/استعمال اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 15 یوم کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ اس لئے عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ ہتھیاروں کی نمائش/استعمال اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے گریز کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں