بریڈفورڈ (عارف چودھری) جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام بریڈفورڈ ٹاون ہال میں غازی ملت سردار ابراہیم خان کی 20 ویں برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کونسلرز سابق لارڈ مئیرز ، میڈیا نمائندگان اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی تقریب کی صدارت سابق مشیر حکومت آزادکشمیر راجہ شوکت خالق نے کی اس موقع پر تقریب کے میزبان تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین (ستارۂ پاکستان) نے آزاد کشمیر کے بانی صدر سردار محمد ابراہیم خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے کشمیریوں کی قیادت کرتے ہوئے اپنے جاندار کردار سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت بخشی وہ اس وقت تک پہلے کشمیری رہنما ہیں جنہوں نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پرمتعدد بار خطاب کرکے موثر طورپر کشمیریوں کی نمائندگی کی، غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان الحاق پاکستان کے داعی تھے ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی رہائش گاہ سری نگر کے مقام پر الحاق پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی جو جدوجہد انہوں نے سرینگر سے شروع کی تھی اسے کشمیریوں کے حق خودارادیت ملنے تک جاری رکھیں گے ان کے تکمیل پاکستان کی جدوجہد کے مشن کو پورا کریں گےانہوں نے کہاکہ ھم پاکستانی عوام کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے کشمیر کی لڑائی کو اپنی لڑائی بنایا اور چار جنگوں کا بوجھ اٹھایا غازی ملت سردار ابراہیم خان کی تحریک آزادی کی جلائی ہوئی شمع کو ہمیشہ روشن رکھیں گے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے راہنما یسین ملک کی مسلسل گرفتاری کے خلاف بات کرتے ہوۓ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ھم نے بھارت کی اس مجرمانہ ذہنیت کے خلاف مختلف برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے پٹیشن سائن کروائی اور برطانوی پارلیمنٹ کے اندر بحث کا اہتمام کروایا آسیہ اندرابی اور دیگر مقبوضہ کشمیر کی اسیر قیادت کیلئے جدوجہد جاری ہے سابق مشیر حکومت آزادکشمیر راجہ شوکت خالق نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے شمار ایسی ہستیاں ہیں جن کا کردار نہ صرف سیاستدانوں بلکہ پوری قوم کے لئے مشعل راہ ہے میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے سردار ابراھیم مرحوم کے تین صدارتی ادوار دیکھے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مختلف سیاسی نظریات رکھنے والی تمام جماعتیں کشمیر کے مسلۂ پر متحد ہیں اور ہمیشہ یک زبان ہو کر تحریک کشمیر کے لیے آواز بلند کی ہے فلسطینیوں کی طرح کشمیری بھی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان نے تین جنگیں کشمیر کیلئے لڑیں ہیں اس کے باوجود کشمیری بنیادی فریق ہیں جنہوں نے کشمیر کا حتمی فیصلہ کرنا ہے برطانیہ اور یورپ میں بھی تارکین وطن ھم آواز ہو کر آزادئ کشمیر کی جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں اس موقع پر سابق صدر سردار ابراھیم خان مرحوم کے بھتیجے تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے سرپرست اعلی سردار عبدالرحمن خان نے سردار ابراھیم مرحوم کی سیاسی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غازی ملت نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کے لئے بھرپور انداز میں اپنا تاریخی کردار ادا کیا سردار ابراھیم خان مرحوم کو چار دفعہ آزاد کشمیر کا صدر ہونے کے باوجود سیاسی تکلیف دہ صورتحال کو سامنا رہا لیکن اس کے باوجود ان کے پایۂ استقلال میں لغزش نہیں آئی کیونکہ ان کے سامنے پاکستان کی عظیم عوام اور خوبصورت دھرتی تھی لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں وہ سیاست کو ذریعہ آمدنی نہیں سمجھتے تھے وہ وکالت سے منسلک رہے ان کے بطور قانونی ماہر پریکٹس کا آغاز میرپور سے ہوا جموں، سرینگر ، راولپنڈی اور پھر لاہور سے بھی انہوں نے اپنی قانونی خدمات جاری رکھیں انگلینڈ سے بار ایٹ لاء کر کے وہ واپس کشمیر گئے، جموں کشمیر کی مہاراجہ حکومت نے انہیں ایڈووکیٹ جنرل بھی مقرر کیا انہوں نے دیکھا کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے تو سیاست میں قدم رکھ کر پرجا سبھا (نیشنل اسمبلی) کے ممبر بن گئے اسی اثنا میں تحریک آزادئ کشمیر زوروں سے شروع ہوگئی کشمیر کی بڑی سیاسی قیادت جس میں شیخ عبداللہ ، چوھدری حمیداللہ ، میر واعظ یوسف، چودھری غلام عباس پیش پیش تھے سبھی گرفتار ہوگئے تو سردار ابراھیم خان مرحوم نے سرینگر سے نکل کر کمسلح تحریک شروع کر دی سردار عبدالرحمان خان نے اپنے خطاب میں مزید بتایا کہ آسٹریلن ریسرچر کرسٹوفر نے سردار ابراھیم خان مرحوم پر کتاب لکھتے ہوۓ بہت سے حقائق منظر عام پر لاۓ انہوں نے لکھا کہ یہ نوجوان آدمی اپنی جدوجہد کی بدولت پرانی قیادت سے آگے نکل گیا۔وہ تحریک آزادئ کشمیر کا ہیرو بن گیا اور اپنی مہارت و علم کی بدولت یونائٹیڈ نیشنز کے فورم پر بھی چھا گیا سردار ابراھیم خان کی اپنی یاداشتیں “کشمیر ساگھا” کے نام سے تحریر ہیں تقریب سے سپریم کورٹ آزادکشمیر بار کے سابق صدر بابر علی ایڈوکیٹ ،سابق لارڈ مئیر رنگ زیب چوہدری ، کونسلر صبیحہ خان ،کونسلر شفیق ، کونسلر طلعت سجاول ،سابق کونسلر چوہدری الطاف پوٹھی ،بزرگ رہنما شاہ محمد کھوکھر ، پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور ، ممتاز مذہبی سکالر قاری محمد عباس اور دیگر نے اپنے خطاب میں سردار ابراھیم مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ غازی ملت سردار ابراہیم کی قیادت میں کشمیر کی تحریک آزادی میں کشمیریوں نے ایک تاریخ ساز کردار ادا کیا غازی ملت ایک مسلمہ لیڈر تھے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکلز 370 اور35-Aکا خاتمہ بھارتی فسطائی ہتھکنڈہ ہے 5 اگست کو بھارت کی اس غیر قانونی اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اس سلسلے برطانیہ بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا بریڈفورڈ ٹاون ہال میں منعقدہ تقریب میں ڈیوزبری کی کونسلر عطرت علی ، سابق لارڈ مئیر راجہ غضنفر خالق ،عمران علی ،چوہدری محمد اسلم ،سینئر میڈیا پرسن شمیم اشرف ، طاہر ، انوارالحق ،خالد خالق ، ہیری بوٹا، شیخ سعید ، چوہدری محمد بشیر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی آخر میں قاری محمد عباس نے شہدائے کشمیر ، آزادی کشمیر اور سردار ابراھیم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی ۔
