( صابرہ ناہید انفارمیشن سیکرٹری خزینہ شعروادب )
گزشتہ شب بروز بدھ 2 اگست 2023 خزینہ شعر و ادب یوکے اور یورپ کے ممبران کا اجلاس جنرل سیکرٹری شہزاد مرزا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں 26 اگست کو منعقد ہونے والے مشاعرے کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام کے انتظامات پر گفتگو کی گئی۔ خزینہ شعروادب کی بانی و صدر نغمانہ کنول نے پروگرام کے سیاق و سباق سے آگاہ کیا ۔ تمام ممبران نے پروگرام کی کامیابی کے لئے اپنی خدمات کی یقین دہانی کرائی ۔ اجلاس میں سرپرست سید سجاد شاہ ، چیئرمین شیخ امتیاز، بانی و صدر نغمانہ کنول ، جنرل سیکرٹری شہزاد مرزا ، سیکرٹری ، نشر و اشاعت صابرہ ناہيد ، فنانس سیکرٹری مریم لطیف اور سومی عارف ایگزیکٹو ممبر نے شرکت کی جبکہ بیورو چیف میاں عامر علی ، حمیرا ثناء اور ناز کوکب ذاتی مصروفیات کی وجہ سے میٹنگ میں شامل نہ ہو سکے ۔
