جامع شمسیہ قمر العلوم میں ختم قرآن مجید کے ساتھ ایمان افروز دعائیہ محفل اور و دستار فضیلت جلسہ کا انعقاد

Spread the love

اولڈھم۔ عارف چودھری

جامع شمسیہ قمر العلوم میں زیر انتظام بانی ممتاز عالم دین علامہ قاری محمد اسلم سیالوی ختم قرآن مجید کے ساتھ ایمان افروز دعائیہ محفل اور و دستار فضیلت جلسہ کا انعقاد ھوا -جس میں عاشقان رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے ایمان کو تازگی بخشی -جلسہ کی صدارت حضرت علامہ سید عبدالشکور قادری نے کی -مہمان خصوصی علامہ پیر سید عطاءاللہ شاہ بخاری تھے -پاکستان سے آئے ہوئے ممتاز عالم دین مفتی خان محمد قادری نے خصوصی خطاب کیا -جامعہ شمسیہ قمرالعلوم کے شعبہ حفظ سے قرآن مجید حفظ کرنے والے نوجوان حافظ غلام مصطفی کی دستار بندی کی گئ اور خصوصی سرٹیفکیٹ دیا گیا -جلسہ کی نقابت کے فرائض بانی شمسیہ قمرالعلوم ممتاز عالم دین قاری محمد اسلم سیالوی نے نہایت احسن طریقے سے انجام دئیے -پروگرام کا آغاز حافظ حبیب صدیقی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا -نعت رسول مقبول کا شرف حاجی محمد ظہور حسین قادری کو حاصل ھوا -ُمولانا خان محمد قادری نے قرآن پاک کے مکمل ہونے پر خصوصی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے توبہ کرو سب گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں آج کے کامیاب ختم قرآن پاک کی تقریب منعقد کرنے پر بانی ادارہ شمسیہ دالرلعلوم قار ی محمد اسلم سیالوی اور صدر چودھری منیر احمد مبارک باد کے مستحق ہیں -برطانیہ کے ممتاز عالم دین مولانا سید عبدالشکور قادری اور علامہ سید عطا اللہ شاہ بخاری نے جامعہ شمسیہ دارالعلوم اولڈھم میں روحانی محفل میں نوجوانوں کی اتنی بڑی تعدا د کی شرکت حوصلہ افزا ہے -یہ بہت خوشی کا موقعہ ہوتا ھے کہ قرآن پاک کی تکمیل مکمل ہوتی ھے -آج ضرورت اس بات کی ھے کہ قرآن پاک کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم رکھے -اور اسکی تعلیم کو سمجھیں اور اپنائیں -مولانا طاہر بغدادی نے کہا کہ قاری محمد اسلم اور قاری راحت محمود قادری کی قیادت میں جامعہ شمسیہ دارالعلوم میں نوجوان حافظ غلام مرتضیٰ نے قرآن حفظ کیا -اور قرآن پاک ختم ہونے پر روحانی تقریب منعقد ہوئ -اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ جامعہ شمسیہ کو دین کا مرکز بنایا جائے -ادارہ جامعہ شمسیہ دارالعلوم سے قرآن پاک حفظ کرنے والے نوجوان حافظ غلام مرتضیٰ نے ادارے اور اپنے استادوں کا شکریہ ادا کیا -ادارہ شمسیہ دارالعلوم کے بانی ممتا عالم دین قاری محمد اسلم سیالوی اور صدر چودھری منیر احمد نے آج کی روحانی محفل میں شرکت کرنے والے تمام عالم دین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ادارے سے نوجوان حافظ غلام مرتضیٰ کو قرآن پاک حفظ کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں اور جنہوں نے بھی ادارے سے کسی قسم کا تعاون کیا اللہ پاک انہیں اجر عظیم دے گا -آخر میں جلسہ میں شریک تمام احباب کو داتا فوڈ سٹور کے چیف ایگزیکٹو چودھری سجاد حسین کی طرف سے مٹھائ تقسیم کی

جامعہ شمسیہ قمر العلوم اولڈھم میں روح پرور و ایمان افروز دعائیہ محفل کے موقع پر عاشقان رسول نے امت مسلمہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور پاکستان کی سالمیت کے لئے گڑا گڑا کر دعا کی -اور آج کی کامیاب روحانی محفل کا سہر عالم دین بانی ادارے قاری محمد اسلم سیالوی کو جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں