ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال وزیرآباد کی انتظامیہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال وزیرآباد کی انتظامیہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام وزیرآباد کے شہری پرائیوٹ معالجین سے مہنگے علاج کروانے پر مجبور کئ ماہ سے آنکھوں کے آپریشن کا شعبہ غیر فعال ، الٹراساؤنڈ کی سہولت بند ، ٹیسٹوں کی سہولت ناکافی ہونےسے پرائیوٹ بیرونی لیباٹریوں کی چاندی بنی ہوئ ہے۔
انسولین ناپید ہونے سے شوگر کے مریض حالات ، مہنگای ، اور انسولین نہ ملنے کی وجہ سے رل گۓ او۔پی۔ڈی کے مریضوں کے لۓ ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے انجمن بہبودی مریضاں 250 سے زائد مریضوں کا روزانہ فری ادویات کی فراہمی کا بوجھ اٹھاۓ ہوۓ ہے۔
ہسپتال میں گائنی شعبے کے 24 گھنٹے فعالیت کے تمام دعوے عوام کے لۓ خواب بن گۓ۔
غریب نادار افراد قرض اٹھاکر ڈلیوری کیسز پرائیوٹ کلینکس ، ہسپتالوں سے کروانے پر مجبور شہری سماجی حلقوں نے وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز ، صوبائ وزیر صحت پنجاب ، کوارڈینٹر علی حسن جلال کی ہسپتال کے انتظامی امور اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو بہتر کرنے کی جانب توجہ مرکوز کراتے ہوۓ اصلاح احوال کا مطالبہ کیا کیونکہ اس سے قبل بھی بارہا میڈیا کے ذریعے سابق حکومت کے ذمہ داران کو توجہ دلوائ گئ مگر لاحاصل۔
اب جبکہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز صحت اور تعلیم میں انقلابی اقدامات کو عملی جامہ کےلۓ کوشاں ہیں تو امید کی جاتی ہے کہ وزیرآباد کے ہسپتال کی سمت بھی درست ہوجاۓ گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں