ایم این اے محمد احمد چٹھہ کے خلاف 9 مئی واقعہ میں درج مقدمہ سے عبوری ضمانت وزیرآباد کی مقامی عدالت سے منظور

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید) ایم این اے محمد احمد چٹھہ کے خلاف 9 مئی واقعہ میں درج مقدمہ سے عبوری ضمانت وزیرآباد کی مقامی عدالت سے منظور،ایم این اے محمد احمد چٹھہ 9 مئی واقعہ کے بعد روپوش رہے کچھ روز قبل اسلام آباد کی عدالت سے ان پر درج مقدمات میں سے انہیں ایک مقدمہ میں راہداری ضمانت ملی اور وہ منظر عام پر آئے اور اپنی خالی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر اپنے بھائی کی الیکشن کمپیئن کی،آج وزیرآباد کی مقامی عدالت سے ان کی تھانہ صدر وزیرآباد میں درج مقدمہ سے عارضی ضمانت کنفرم ہو گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے طور پر حلقہ این اے 66 سے منتخب ہونے والے ایم این اے محمد احمد چٹھہ کی 9 مئی واقعہ میں تھانہ صدر وزیرآباد میں درج مقدمہ سے عبوری ضمانت کے بعد ضمانت کنفرم ہو گئی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد امین میو کی عدالت سے ان کی ضمانت منظور ہوئی ایم این اے محمد احمد چٹھہ کی جانب سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا خلیل احمد خاں ایڈووکیٹ،ضلعی صدر انصاف لائرز فورم وقاص افضل چٹھہ ایڈووکیٹ اور ساتھی وکلاء کی ٹیم ایم این اے محمد احمد چٹھہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے محمد احمد چٹھہ پر مختلف علاقہ جات میں تین درجن سے زائد مقدمات درج ہیں،محمد احمد چٹھہ اور ان کے 55 ساتھیوں کے خلاف چناب ٹول پلازہ کے قریب روڈ بلاک کر کے احتجاج کرنے اور حساس اداروں کے خلاف نعرے بازی گاڑیوں پر حملہ آور ہونے کا مقدمہ تھانہ صدر وزیرآباد درج تھا واقعہ میں احمد چٹھہ سمیت 55 نامزد جبکہ 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل تھیں احمد چٹھہ کی قبل ازیں عبوری ضمانت ہوئی تھی جو گذشتہ روز عدالت سے کنفرم ہوئی۔ یاد رہے محمد احمد چٹھہ وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 سے ایم این اے منتخب ہوے ہیں اور سینئر سیاستدان و سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں