ضلعی انتظامیہ اور کونسلات کے اشتراک سے ہفتہ صفائی مہم بہترین حکمت عملی کے تحت کامیابی سے چلا رہی ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) سیکریٹری GB لوکل کونسل بورڈ حاجی ذولفقار احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور کونسلات کے اشتراک سے ہفتہ صفائی مہم بہترین حکمت عملی کے تحت کامیابی سے چلا رہی ہے، صفائی مہم میں بلدیاتی کونسلات کی طرح دیگر سرکاری ادارے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین جی بی کونسل بورڈ رحیم گل کی قیادت میں اپنی پیشہ وارانہ زمہ داریاں حسن انداز میں انجام دے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز مقامی میڈیا کے نمائندوں کو اپنے آفس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے بریفنگ میں بتا یا کہ صفائی مہم ہماری توقع سے زیادہ کامیاب جاری ہے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے چیف سیکریٹری کے احکامات پر دیگر سرکاری ادارے بھی شہر کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، پہلی دفعہ ہے کہ سرکاری ادارے اپنے دفاتر، ارد گرد ماحول اور شہر کی خوبصورتی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں کامیاب صفائی مہم پر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف آفیسران سمیت گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کے DMOs مبارک باد کے مستحق ہیں، بالخصوص کھرمنگ، شگر اور گانچہ جہاں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے وجود نہ ہونے کے باوجود ضلع و میونسپل کونسلیں محدود اور قلیل لوکل انکم سے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں، تمام سٹاف قابل تعریف ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گانچہ، کھرمنگ اور شگر میں گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیلئے میرٹ پر شفاف بھرتیاں کی جارہی ہیں، جس کیلئے اخبارات میں اشتہارات میں دئے گئے ہیں، آئندہ دو ہفتوں میں میرٹ پر تعیناتیوں پر کام شروع ہوگا، جس سے بے روزگاری میں کمی کے ساتھ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا ضلعی سیٹ اپ قائم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے صفائی مہم اقدام سے مقامی سیاحت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،گلگت بلتستان کا قدرتی حسن دیکھنے کیلئے ملک اور دنیا کے کونے کونے سے سیاح گلگت بلتستان کا رخ کریں گے ویسے بھی گلگت بلتستان کی خوبصورتی پوری دنیا میں مشہور ہے اور جی بی کو جنت نظیرکہا جاتا ہے ملکی و غیر ملکی سیاحت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں