گلگت بلتستان میں متعلقہ کونسلات کے جانب سے جاری این او سی کے بغیر کوئی عمارت نہیں بنے گی

Spread the love

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان میں متعلقہ کونسلات کے جانب سے جاری این او سی کے بغیر کوئی عمارت نہیں بنے گی، میونسپل اور ضلع کونسلوں کے جانب سے اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز سیکریٹری و ڈائریکٹر گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ شہر ی اوردیہاتی علاقوں میں بلڈنگ بائی لاز پر مکمل طور پرعملدرآمد کیا جائے گا ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر بلڈنگ کنٹرول کرنے کے سلسلے میں چیف سیکریٹری کے من و عن عملدرآمد کریں گے۔ جمعرات کے روز میڈیابریفنگ کے دورا ن سیکریٹری جی بی کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے کہا کہ میونسپل اور ضلع کونسل حدود میں متعلقہ اداروں کے اجازت کے بغیر اجازت کوئی عمارت نہیں بنے گی، جس طرح ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنر ز نے صفائی مہم کے کامیابی کیلئے کردار ادا کیا ہے امید ہے بلڈنگ کنٹرول کرنے کیلئے غیر قانونی تعمیرات کے روکنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے کیونکہ ڈپٹی کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنر ز پہلے ہی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کی روشنی میں اپنی خدمات بطور ایڈ منسٹریٹر انجام دے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں