نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو کا سیمینار کا انعقاد

Spread the love

سڑک پہ دوران ڈرائیونگ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں. انسپکٹر ابرار اسحاق

جہلم (محمد زاہد خورشید) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم موبائل ایجوکیشن یونٹ نے انسپکٹر جنرل NHMP سلمان چوہدری کی خصوصی ہدایات کی روشنی اور سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو جہلم SP شاہ اسد خان کی زیرِ نگرانی ATIN&NLC ڈرائیونگ سکول دینہ میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں سندھ رینجرز اور سول ڈرائیور کورس کرنے والے ٹرینیز کو پروجیکٹر کی مدد سے روڈ سیفٹی پر مشتمل ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ٹریفک قوانین سے روشناس کروایا گیا۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی ہیلمٹ اور سائیڈ ویو مررز کے استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ سیکٹر موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج SPO ابرار اسحاق اور سب انسکٹر محسن رضا نے روڈ سیفٹی پر بریفنگ دی اور روڈ پر اپنی اور دوسروں کی سیفٹی کو یقینی بنانے پہ زور دیا۔ اس موقع پر روڈ استعمال کنندگان پر زور دیا کہ روڈ پر ذمہ داری کا احساس کریں۔ روڈ سیفٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔ مزید براں حدِ رفتار کا خیال رکھیں۔ موٹر سائیکل سوار سیفٹی ہیلمٹ اور سائیڈ ویو مررز کے استعمال کو یقینی بنائیں اور چھوٹے بچوں کو روڈ کراسنگ کے بنیادی اصولوں سے متعارف کروائیں۔ ڈرائیور حضرات پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ NHMP سیکٹر نارتھ ٹو کی ٹیم نے اس موقع پر روڈ سیفٹی کو مختلف بینرز اور سٹینڈیز کی مدد سے نمایاں کِیا اور مختلف روڈ سیفٹی پیغامات پر مشتمل بینرز آویزاں کیے۔
سیمینار سے DSP علی عابد رضوان اور انچارج ATIN&NLC لیفٹینٹ کرنل امجد سعید نے بھی خطاب کیا اور روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا.سیشن میں روڈ سیفٹی سے متعلقہ کوئز پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس کے دوران حاضرین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے روڈ سیفٹی سے متعلقہ سوالات پوچھے گئے۔جس میں تمام شرکأ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ درست جوابات دینے والے افراد میں گفٹ ہیمپرز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ جس کو حاضرین نے سراہا۔ATIN&NLC کی انتظامیہ نے بھی موبائل ایجوکیشن یونٹ سیکٹر نارتھ ٹو جہلم کی اس کاوش کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں