وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Spread the love

بانی پی ٹی ائی نے مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلے کرنے کا اختیار وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کو دے دیا۔ذرائع

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کابینہ ارکان کے اختیارات کے ناجائز استعمال اور شکایات کی رپورٹ پیش کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے بعض صوبائی ارکان سے مطمئن نہیں ہیں جس کی رپورٹ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو پیش کردی ہے، علی امین نے بانی پی ٹی آئی کو مشال یوسفزئی اور خالد مروت سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے مشال یوسفزئی کے حالیہ تنازعات اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی بتایا، وزیراعلیٰ نے مشیرآئی ٹی خالد مروت سے متعلق شکایات اور محکموں میں بے جامداخلت سےبھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے صوبائی ممبران کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلے کرنے کا اختیار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا کو دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں