سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)پنجاب اور وفاق میں تمام طبقات کے اتحاد کی علامت ہے

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید) مسلم لیگ (ن) کے راہنما وسابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)پنجاب اور وفاق میں تمام طبقات کے اتحاد کی علامت ہے، تبدیلی کے نام پر قوم کو مہنگائی اور بے روزگاری دی گئی، شیر کی واپسی نے لوگوں میں ایک امید کی کرن پیدا کر دی ہے،پی ٹی آئی کی تمام تر سیاست اقتدار کے حصول کیلئے ہے انہیں عوام کی کوئی فکر پہلے تھی نہ اب ہے، عوام اب بھی مسلم لیگ (ن) کے قائدین سے پیار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے نام پر بے روزگاری اور معاشی تنگی کو بہت برداشت کر لیا اب خوشحالی کا وہ دور شروع ہوگا جس میں غربت اور بے روزگاری کو مل کر بھگائیں گے صنعت و زراعت میں ترقی سے ملک معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو مخالفین جس طاقت سے دباتے ہیں تاریخ گواہ ہے عوام اسی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں لاتے ہیں اور پاکستانی قوم اسی جذبے کو ایک مرتبہ پھر دوہرادیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں