ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کا سماجی خدمات پر صدر اینٹی نار کو ٹکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ محمد جمیل چیمہ کو خراج تحسین

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کا سماجی خدمات پر صدر اینٹی نار کو ٹکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ محمد جمیل چیمہ کو خراج تحسین اور شیلڈ پیش کی۔عمران عباس چدھڑ نے کہا کہ منشیات دوسرے غیر روایتی جنگی حربوں کی طرح ایک جنگی حربہ ہے،دشمن کا نیا ہتھیار کہ جس ملک کو کمزور کرنا ہو۔ اس کی نوجوان نسل خصوصاً ً طلبا کو نشے پر لگا دو،منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے عوام کو اداروں کے ساتھ بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے،منشیات ایسی لعنت ہے جو نسلوں تک تباہ کر دیتی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ شہید نوید یونس کئیر سنٹر پٹھانوالی بلڈ ڈونیشن اور منشیات کے خلاف جہادکررہاہے محمد جمیل چیمہ اور انکی ٹیم کی خدمات قابل تحسین ہیں جومنشیات کے عادی افرادکونشہ سے چھٹکارادلا کرمعاشرے کامفیدشہری بنانے میں مصروف ہیں اورسب کوان کی اس کاوش میں بھرپورمددکرنی چاہئے تا کہ اپنے علاقہ کومنشیات سے پاک کیا جاسکے۔نشہ کے خلاف محمد جمیل چیمہ کے جہادمیں ہم سب کو اپنا اپنا بھرپورحصہ ڈالنا چاہئے نشہ کرنے والے سے نہیں بلکہ نشہ فروخت کرنے والے عناصر سے نفرت کرنا چاہئے۔عمران عباس چدھڑنے عوام سے اپیل کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس،پولیس اور نشہ کے خلاف کرنیوالی تنظیموں سے تعاون کریں تاکہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جاسکے اور حکومتی ادارے بھی نشہ کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں