نامعلوم چور گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان کے پرنسپل کے گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) نامعلوم چور گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان کے پرنسپل کے گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے۔گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان کالج وزیرآباد کے پرنسپل پروفیسر شیخ ثناء اللہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ حافظ آباد رشتہ داروں کے گھر گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو دیکھا کہ گھر کے اندر والا دروازہ توٹا ہوا ہے اور نامعلوم چور میرے بیڈ روم میں موجود سیف کے تالے توڑ کر اسمیں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ہزاروں روپے مالیت کی طلائی انگوٹھی اور لیڈیز رنگ چوری کرکے لے گئے۔پروفیسر شیخ ثنا ء اللہ نے تھا نہ سٹی پولیس کو تحریری طور پر وقوعہ کی بابت درخواست دے دی۔شہر میں ڈکیتی،چوری،راہزنی اور نوسر بازی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر برادری،صنعتکاروں،سیاسی وسماجی شخصیات،شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال اور فرض شناس پولیس افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں