وزیرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔راولپنڈی لاہور ریلوے لائن پر 5 گھنٹے ریلوے ٹریفک معطل رہی ریلوے انتظامیہ نے 5 گھنٹے بعد ہیوی مشینری کے ذریعہ پٹری سے اترنے والی بوگی کو ٹریک پر دوبارہ لا کر یارڈ میں منتقل کر دیا۔وزیرآباد ریلوے اسٹیشن پر موجود مال بردار بوگی ریلوے ٹریک سے اتر گئی نالہ پلکھو کی جانب واقع آوٹر شمالی کیبن کے قریب مال گاڑی کی بوگی ڈی ریل ہو گئی اور پٹری سے اتر گئی جسکی وجہ سے راولپنڈی اور لاہور مین ریلوے لائن 5 گھنٹے تک ریلوے ٹریفک کے لیے معطل ہو گئی پٹری سے اترنے والی بوگی کو 5 گھنٹوں بعد پٹری پر واپس لا کر ریلوے یارڈ شفٹ کیا گیا مال گاڑی کی بوگی ریلوے ٹریک سے اترنے کی وجہ سے 2 ڈاون خیبر میل جو پشاور سے کراچی جا رہی تھی 4 گھنٹے کی تاخیر سے وزیرآباد سے روانہ ہوئی جبکہ 101 اپ ریل کار 1 گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوئی کم و بیش 5 گھنٹے مین ریلوے لائن پر ریلوے آپریشن معطل رہا بعد ازاں ریلیف ٹرین کی جانب سے ریسکیو آپریشن کرتے ہوے ٹریک کو کلیئر کروانے کے بعد رکی ہو گاڑیاں اپنی منازل کی جانب روانہ کی گئیں معاملہ کی انکوائری کے لیے ریلوے حکام نے کمیٹی قائم کر دی اور ڈی ایس ریلوے بھی موقع پر پہنچے اور معاملات کی نگرانی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں